Book - حدیث 4307

كِتَابُ الزُّهْدِ بَابُ ذِكْرِ الشَّفَاعَةِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِكُلِّ نَبِيٍّ دَعْوَةٌ مُسْتَجَابَةٌ فَتَعَجَّلَ كُلُّ نَبِيٍّ دَعْوَتَهُ وَإِنِّي اخْتَبَأْتُ دَعْوَتِي شَفَاعَةً لِأُمَّتِي فَهِيَ نَائِلَةٌ مَنْ مَاتَ مِنْهُمْ لَا يُشْرِكُ بِاللَّهِ شَيْئًا

ترجمہ Book - حدیث 4307

کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل باب: شفاعت کا بیان حضرت ابو ہریرہ ؓسے روایت ہے۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ہر نبی کی ایک مقبول دعا ہوتی ہے۔اور ہر نبی نے وہ دعا جلدی(دنیا میں) مانگ لی۔ میں نے اپنی دعا کو اُمت کے حق میں شفاعت کےلئے چھپا کررکھا ہوا تھا۔یہ (دعا) امت کے ہر اس شخص کو نصیب ہوگی۔جو اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کرتے ہوئے فوت ہوگا ۔
تشریح : ۱ اللہ تعالی نے ہر نبی کو یہ فرمایا کہ تمھاری ایک دعا لازما قبول ھوگی۔ یہی وعدہ ہمارے نبیّ کے لیے بھی ھے۔ ۲ دعا کی قبولیت اللہ کی مشیت پہ منحصر ھے۔ وہ چاھے تو کسی برے سے برے آدمی کی دعا بھی قبول کر لے چاہے تو نبی کی دعا بھی قبول نہ کرے۔ ۳ ہر نبی نے کسی نہ کسی موقع پہ دعا کی درخواست کی اے اللہ ۔میری فلاں خواہش کووہ دعا قرار دیا جائےجو لازما قبول ھونے والی ھے چناچہ اس نبی کی دعا قبول کرکےوہ خوایش پوری کر دی گئی۔ ۴ نبیّ نے کسی دعا کو وہ دعا قرار نہیں دیا جس کی قبولیت کا وعدہ ھے اس لیے اس دعا کا حق ابھی باقی ھے۔ ۵ نبیّ نے اپنی امت کی مغفرت کے لیے شفاعت کو اپنی وہ خصوصی دعا قرار دیایہ دعا قیامت کے دن کی جائِیگی اور اہل توحید کے لیے لازما قبول ھوگی۔ ۶ نجات کے لیے توحید پہ وفات ضروری ھے۔ ۱ اللہ تعالی نے ہر نبی کو یہ فرمایا کہ تمھاری ایک دعا لازما قبول ھوگی۔ یہی وعدہ ہمارے نبیّ کے لیے بھی ھے۔ ۲ دعا کی قبولیت اللہ کی مشیت پہ منحصر ھے۔ وہ چاھے تو کسی برے سے برے آدمی کی دعا بھی قبول کر لے چاہے تو نبی کی دعا بھی قبول نہ کرے۔ ۳ ہر نبی نے کسی نہ کسی موقع پہ دعا کی درخواست کی اے اللہ ۔میری فلاں خواہش کووہ دعا قرار دیا جائےجو لازما قبول ھونے والی ھے چناچہ اس نبی کی دعا قبول کرکےوہ خوایش پوری کر دی گئی۔ ۴ نبیّ نے کسی دعا کو وہ دعا قرار نہیں دیا جس کی قبولیت کا وعدہ ھے اس لیے اس دعا کا حق ابھی باقی ھے۔ ۵ نبیّ نے اپنی امت کی مغفرت کے لیے شفاعت کو اپنی وہ خصوصی دعا قرار دیایہ دعا قیامت کے دن کی جائِیگی اور اہل توحید کے لیے لازما قبول ھوگی۔ ۶ نجات کے لیے توحید پہ وفات ضروری ھے۔