Book - حدیث 4302

كِتَابُ الزُّهْدِ بَابُ ذِكْرِ الْحَوْضِ صحیح حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ أَبِي مَالِكٍ سَعْدِ بْنِ طَارِقٍ عَنْ رِبْعِيٍّ عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ حَوْضِي لَأَبْعَدُ مِنْ أَيْلَةَ إِلَى عَدَنَ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَآنِيَتُهُ أَكْثَرُ مِنْ عَدَدِ النُّجُومِ وَلَهُوَ أَشَدُّ بَيَاضًا مِنْ اللَّبَنِ وَأَحْلَى مِنْ الْعَسَلِ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنِّي لَأَذُودُ عَنْهُ الرِّجَالَ كَمَا يَذُودُ الرَّجُلُ الْإِبِلَ الْغَرِيبَةَ عَنْ حَوْضِهِ قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَتَعْرِفُنَا قَالَ نَعَمْ تَرِدُونَ عَلَيَّ غُرًّا مُحَجَّلِينَ مِنْ أَثَرِ الْوُضُوءِ لَيْسَتْ لِأَحَدٍ غَيْرِكُمْ

ترجمہ Book - حدیث 4302

کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل باب: حوض کو ثر کا بیان حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ؛ میر احوض ایلہ سے لے کر عدن تک فاصلے سے زیادہ طویل وعریض ہے۔قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! اس کے برتن ستاروں کی تعداد سے زیادہ ہیں اس (کے پانی) کارنگ دودھ سے زیادہ مفید اور (ذائقہ) شہد سے زیادہ میٹھا ہے۔قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میر ی جان ہے۔! میں لوگوں کو اس سے ہٹائوں گا۔ جس طرح آدمی اپنے حوض سے بیگانے اونٹوں کو ہنکا دیتا ہے۔ عرض کیا گیا:اللہ کے رسول ! کیا آپﷺ ہمیں پہچان لیں گے؟ آپﷺنے فرمایا: ہاں تم میرے پاس (حوض پر) آئو گے تووضو کے نشان سے تمھارے چہرے اور ہاتھ پائوں چمک رہے ہوں گے یہ علامت تمھارے سوا کسی اور (اُمت) کی نہیں ہوگی
تشریح : {۱} نبیّ کا حوض صرف آپ کی امت کے لیے ھو گا۔ {۲}نبیّ امت کے افراد کو اس لیے پہچان لیں گے۔ کہ ان کے ہاتھ پاوں چمک رھے ھوں گے۔ اس میں اشارہ ھے کہ نبیّ حاظر و ناضر یا عالم الغیب نہیں ھے [۳] بے نماز لوگ حوض سے پانی نہیں پی سکیں گے کیونکہ ان کو امت محمدیہ کی علامت حاصل نہیں ھو گی۔ [۴] حوض کوثر میں پانی جنت سے آئیگا، اس لیے اس میں جنت کی نعمتوں والی خوبیاں ھوں گی۔ {۱} نبیّ کا حوض صرف آپ کی امت کے لیے ھو گا۔ {۲}نبیّ امت کے افراد کو اس لیے پہچان لیں گے۔ کہ ان کے ہاتھ پاوں چمک رھے ھوں گے۔ اس میں اشارہ ھے کہ نبیّ حاظر و ناضر یا عالم الغیب نہیں ھے [۳] بے نماز لوگ حوض سے پانی نہیں پی سکیں گے کیونکہ ان کو امت محمدیہ کی علامت حاصل نہیں ھو گی۔ [۴] حوض کوثر میں پانی جنت سے آئیگا، اس لیے اس میں جنت کی نعمتوں والی خوبیاں ھوں گی۔