Book - حدیث 4292

كِتَابُ الزُّهْدِ بَابُ صِفَةِ أُمَّةِ مُحَمَّدٍﷺ صحیح حَدَّثَنَا جُبَارَةُ بْنُ الْمُغَلِّسِ حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ سُلَيْمٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ هَذِهِ الْأُمَّةَ مَرْحُومَةٌ عَذَابُهَا بِأَيْدِيهَا فَإِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ دُفِعَ إِلَى كُلِّ رَجُلٍ مِنْ الْمُسْلِمِينَ رَجُلٌ مِنْ الْمُشْرِكِينَ فَيُقَالُ هَذَا فِدَاؤُكَ مِنْ النَّارِ

ترجمہ Book - حدیث 4292

کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل باب: امت محمد ﷺ کی صفا ت حضرت انس بن مالک رضی للہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اس اُمت پر رحمت نازل کی گئی ہے۔اس پر عذاب خود اس کے ہاتھ سے آئے گا۔ جب قیامت کا دن ہوگا تو ہر مسلمان کو ایک مشرک دی جائے گا۔اور کہا جائے گا۔یہ جہنم سے بچائو کےلئے تیرا فدیہ ہے۔
تشریح : 1۔مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سندا ضعیف قراردیا ہے۔ اور مذید لکھا ہے کہ سنن ابی دائود کی روایت (4278) اس سے کفایت کرتی ہے۔ علاوہ ازیں مذکورہ روایت کو دیگر محققین نے شواہد اور متابعات کی بنا پر صحیح قراردیا ہے۔بنابریں مذکورہ روایت سندا ضعیف ہونے کے باوجود دیگر شواہد کی بنا پر قابل حجت ہے۔واللہ اعلم۔مذیدتفصیل کے لئے دیکھئے۔(الصحیحۃ للبانی رقم 959۔ 1381۔)2۔ہر انسان کے لئے جنت میں بھی گھر تیار کیا گیا ہے۔ اور جہنم میں بھی قیامت کے دن کافروں کوجہنم میں جگہ ملے گی۔تو ان کے چھوڑے ہوئے جنت کےگھر اہل جنت کو مل جایئں گے۔اورجہنم میں مومنوں کے جوگھر خالی رہ جایئں گے۔وہ کافروں کے حصے آجایئں گے اور مومن جنت میں چلے جایئں گے۔فدیہ ہونے کایہی مطلب ہے۔3۔امت مرحوم (رحمت والی امت) سے مراد یہ ہے کہ اس امت پر اللہ تعالیٰ کی بہت سی خاص رحمتیں ہیں۔جو پہلی امتوں کو حاصل نہیں ہویئں لیکن ان رحمتوں میں سے صرف اسی شخص کو ملے گا جو شریعت پرعمل کرے گا اور اللہ کے عذاب سے ڈر ے گا۔ 1۔مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سندا ضعیف قراردیا ہے۔ اور مذید لکھا ہے کہ سنن ابی دائود کی روایت (4278) اس سے کفایت کرتی ہے۔ علاوہ ازیں مذکورہ روایت کو دیگر محققین نے شواہد اور متابعات کی بنا پر صحیح قراردیا ہے۔بنابریں مذکورہ روایت سندا ضعیف ہونے کے باوجود دیگر شواہد کی بنا پر قابل حجت ہے۔واللہ اعلم۔مذیدتفصیل کے لئے دیکھئے۔(الصحیحۃ للبانی رقم 959۔ 1381۔)2۔ہر انسان کے لئے جنت میں بھی گھر تیار کیا گیا ہے۔ اور جہنم میں بھی قیامت کے دن کافروں کوجہنم میں جگہ ملے گی۔تو ان کے چھوڑے ہوئے جنت کےگھر اہل جنت کو مل جایئں گے۔اورجہنم میں مومنوں کے جوگھر خالی رہ جایئں گے۔وہ کافروں کے حصے آجایئں گے اور مومن جنت میں چلے جایئں گے۔فدیہ ہونے کایہی مطلب ہے۔3۔امت مرحوم (رحمت والی امت) سے مراد یہ ہے کہ اس امت پر اللہ تعالیٰ کی بہت سی خاص رحمتیں ہیں۔جو پہلی امتوں کو حاصل نہیں ہویئں لیکن ان رحمتوں میں سے صرف اسی شخص کو ملے گا جو شریعت پرعمل کرے گا اور اللہ کے عذاب سے ڈر ے گا۔