Book - حدیث 4291

كِتَابُ الزُّهْدِ بَابُ صِفَةِ أُمَّةِ مُحَمَّدٍﷺ ضعیف جداً حَدَّثَنَا جُبَارَةُ بْنُ الْمُغَلِّسِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ أَبِي الْمُسَاوِرِ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا جَمَعَ اللَّهُ الْخَلَائِقَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أُذِنَ لِأُمَّةِ مُحَمَّدٍ فِي السُّجُودِ فَيَسْجُدُونَ لَهُ طَوِيلًا ثُمَّ يُقَالُ ارْفَعُوا رُءُوسَكُمْ قَدْ جَعَلْنَا عِدَّتَكُمْ فِدَاءَكُمْ مِنْ النَّارِ

ترجمہ Book - حدیث 4291

کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل باب: امت محمد ﷺ کی صفا ت حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی للہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: قیامت کے دن جب اللہ تعالیٰ تمام مخلوقات کوجمع فرمالےگا۔تو حضرت محمد ﷺ کی اُمت کو سجدہ کرنے کی اجازت دی جائےگی۔وہ اللہ کو طویل سجدہ کریں گے پھر کہاجائے گا۔ اپنے سر اُٹھائو ہم نے تمہاری تعداد کے مطابق جہنمیوں کو تمہارا فدیہ بنادیا ہے۔
تشریح : مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے۔اور مذید لکھا ہے کہ صحیح مسلم کی حدیث:2767 اس سے کفایت کرتی ہے۔دیکھئے ۔تحقیق وتخریج حدیث ہذا۔ مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے۔اور مذید لکھا ہے کہ صحیح مسلم کی حدیث:2767 اس سے کفایت کرتی ہے۔دیکھئے ۔تحقیق وتخریج حدیث ہذا۔