Book - حدیث 4290

كِتَابُ الزُّهْدِ بَابُ صِفَةِ أُمَّةِ مُحَمَّدٍﷺ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ إِيَاسٍ الْجُرَيْرِيِّ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ نَحْنُ آخِرُ الْأُمَمِ وَأَوَّلُ مَنْ يُحَاسَبُ يُقَالُ أَيْنَ الْأُمَّةُ الْأُمِّيَّةُ وَنَبِيُّهَا فَنَحْنُ الْآخِرُونَ الْأَوَّلُونَ

ترجمہ Book - حدیث 4290

کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل باب: امت محمد ﷺ کی صفا ت حضرت عبد اللہ بن عباس رضی للہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ہم آخری امت ہیں۔اور ہمارا حساب سب سے پہلے ہوگا۔کہا جائے گا۔کہاں ہے اُمی امت اور ان کا نبی ؟تو ہم بعد میں آنے والے (جنت میں داخلے کے لہاظ سے) سب سے مقدم ہیں
تشریح : 1۔یہ امت آخری امت ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ ہمارے نبی کریمﷺ پر نبوت کا سلسلہ ختم ہوچکا ہے۔ رسول اللہ ﷺ کے بعد نبوت کادعویٰ کرنے والا کذاب ہے۔2۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا قیامت کے قریب آسمان سے نازل ہونا عقیدہ ختم نبوت کے منافی نہیں کیونکہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام سابق نبی ہیں جو ہمارے نبی کریمﷺ سے تقریباً چھ صدیاں پہلے پیدا ہوئے3۔ہماری اُمت کا حساب دوسروں سے پہلے ہوگا اس لئے ہمیں زیادہ کوشش کرنی چاہیے کہ اچھے کام کریں اور بُرے کام سے اجتناب کریں کافروں سے دوستی نہ لگایئں اور ان کے رسم ورواج اختیار نہ کریں۔ 1۔یہ امت آخری امت ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ ہمارے نبی کریمﷺ پر نبوت کا سلسلہ ختم ہوچکا ہے۔ رسول اللہ ﷺ کے بعد نبوت کادعویٰ کرنے والا کذاب ہے۔2۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا قیامت کے قریب آسمان سے نازل ہونا عقیدہ ختم نبوت کے منافی نہیں کیونکہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام سابق نبی ہیں جو ہمارے نبی کریمﷺ سے تقریباً چھ صدیاں پہلے پیدا ہوئے3۔ہماری اُمت کا حساب دوسروں سے پہلے ہوگا اس لئے ہمیں زیادہ کوشش کرنی چاہیے کہ اچھے کام کریں اور بُرے کام سے اجتناب کریں کافروں سے دوستی نہ لگایئں اور ان کے رسم ورواج اختیار نہ کریں۔