Book - حدیث 4286

كِتَابُ الزُّهْدِ بَابُ صِفَةِ أُمَّةِ مُحَمَّدٍﷺ صحیح حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ الْأَلْهَانِيُّ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ الْبَاهِلِيَّ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ وَعَدَنِي رَبِّي سُبْحَانَهُ أَنْ يُدْخِلَ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي سَبْعِينَ أَلْفًا لَا حِسَابَ عَلَيْهِمْ وَلَا عَذَابَ مَعَ كُلِّ أَلْفٍ سَبْعُونَ أَلْفًا وَثَلَاثُ حَثَيَاتٍ مِنْ حَثَيَاتِ رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ

ترجمہ Book - حدیث 4286

کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل باب: امت محمد ﷺ کی صفا ت حضرت ابو امامہ (صدی بن عجلان)باہلی رضی للہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا میرے رب (سبحانہ وتعالیٰ ) نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ میری امت میں سے ستر ہزار افراد کو جنت میں داخل کرے گا۔جن سے نہ کوئی حساب لیا جائےگا۔اورنہ انھیں کوئی عذاب دیا جائےگا۔ہر ہزار کے ساتھ ستر ہزار اور ہوں گے۔ اور (مذید) میرے رب عزوجل کی تین لپین
تشریح : 1۔اللہ کی رحمت بڑی عظیم ہے۔2۔اللہ کا تقرب حاصل کرنا اور انتہائی بلند درجات حاصل کرنا صحابہ کرامرضوان اللہ عنہم اجمعین کے بعد بھی ممکن ہے۔اب بھی اگر کوئی انسان ایسے عمل کرے جن کی جزا بغیر حساب کے جنت میں جانا ہے۔تو وہ اس جزا سے محروم نہیں رہے گا۔ جس طرح وہ اعمال انجام دینا اب بھی ممکن ہے جن کے نتیجے میں اللہ کے عرش کے سائے کے نیچے جگہ ملے گی۔3۔ہر ہزار کے ساتھ ستر ہزار یعنی ستر ہزار کے علاوہ انچاس لاکھ مذید بغیر حساب کے جنت میں جایئں گے۔4۔(حشیات) (لپیں) یعنی دونوں ہاتھ بھر کر لی جانے والی مقدار ا س سے مراد بندوں کی کثیر تعداد ہے۔جن کو بلا حساب کتاب جنت میں بھیجا جائے گا۔ اور ایسا تین بار ہوگا ان کی تعداد اللہ کے سوا کسی کو معلوم نہیں۔ 1۔اللہ کی رحمت بڑی عظیم ہے۔2۔اللہ کا تقرب حاصل کرنا اور انتہائی بلند درجات حاصل کرنا صحابہ کرامرضوان اللہ عنہم اجمعین کے بعد بھی ممکن ہے۔اب بھی اگر کوئی انسان ایسے عمل کرے جن کی جزا بغیر حساب کے جنت میں جانا ہے۔تو وہ اس جزا سے محروم نہیں رہے گا۔ جس طرح وہ اعمال انجام دینا اب بھی ممکن ہے جن کے نتیجے میں اللہ کے عرش کے سائے کے نیچے جگہ ملے گی۔3۔ہر ہزار کے ساتھ ستر ہزار یعنی ستر ہزار کے علاوہ انچاس لاکھ مذید بغیر حساب کے جنت میں جایئں گے۔4۔(حشیات) (لپیں) یعنی دونوں ہاتھ بھر کر لی جانے والی مقدار ا س سے مراد بندوں کی کثیر تعداد ہے۔جن کو بلا حساب کتاب جنت میں بھیجا جائے گا۔ اور ایسا تین بار ہوگا ان کی تعداد اللہ کے سوا کسی کو معلوم نہیں۔