Book - حدیث 4281

كِتَابُ الزُّهْدِ بَابُ ذِكْرِ الْبَعْثِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ عَنْ أُمِّ مُبَشِّرٍ عَنْ حَفْصَةَ قَالَتْ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنِّي لَأَرْجُو أَلَّا يَدْخُلَ النَّارَ أَحَدٌ إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى مِمَّنْ شَهِدَ بَدْرًا وَالْحُدَيْبِيَةَ قَالَتْ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَيْسَ قَدْ قَالَ اللَّهُ وَإِنْ مِنْكُمْ إِلَّا وَارِدُهَا كَانَ عَلَى رَبِّكَ حَتْمًا مَقْضِيًّا قَالَ أَلَمْ تَسْمَعِيهِ يَقُولُ ثُمَّ نُنَجِّي الَّذِينَ اتَّقَوْا وَنَذَرُ الظَّالِمِينَ فِيهَا جِثِيًّا(مریم:72)

ترجمہ Book - حدیث 4281

کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل باب: مرنے کے بعد زندہ ھونے (حشر ) کا بیان ام المومنین حضرت حفصہ سے روایت ہے نبی ﷺ نے فر مایا مجھے امید ہے کہ بدراور حدیبیہ میں حا ضر ہو نے والا کو یہ آدمی ان شا ء اللہ جہنم میں نہیں جا ئے گا ۔ ام المو منین فر تی ہیں کہ میں نے عرض کیا اللہ کے رسول کیا اللہتعالی نے یہ نہیں فر یا (آیت ) تم میں سے ہر ایک ضرور اس پر پہنچے والا ہے یہ آ پ کے پر وردگا ر کے ذمے قطعی طے شدہ بات ہے ۔یعنی نبی ﷺ نے فر مایا کیا تو نے اللہ تعالی کا یہ فر ن نہیں سنا (آیت ) پھر ہم پر ہیز گا روں کو بچا لیں گے اور ظا لمو ں کو اس میں گھنٹوں کے بل گر اہو ا چھوڑ دیں گے ۔
تشریح : 1۔غزوہ بدراسلام اور کفر کا پہلا معرکہ تھا۔جو صحابہ کرامرضوان اللہ عنہم اجمعین اس جنگ میں شریک تھے وہ دوسرے صحابہ سے افضل ہیں۔ان سب کے لئے جنت کی خوش خبری ہے۔مشہور قول کے مطابق ان صحابہ کرامرضوان اللہ عنہم اجمعین کی تعداد تین سو تیرہ ہے۔2۔6 ہجری میں نبی کریمﷺ نے عمرے کاارادہ فرمایا۔چودہ سو صحابہ رضوان اللہ عنہم اجمعین آپ ﷺ کی معیت میں مکہ مکرمہ کی طرف روانہ ہوئے۔حدیبیہ کے مقام پرکافروں نے آپ کو روک دیا۔رسول اللہ ﷺ نے حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اپنا نمائندہ بنا کر مکہ بھیجا تاکہ روسائے قریش سے بات چیت کرکے انھیں رکاوٹ ختم کرنے پر آمادہ کریں۔حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی واپسی میں توقع سے زیادہ تاخیر ہوئی تو افواہ پھیل گئی کہ انھیں شہید کردیا گیا ہے۔اس پر نبی کریم ﷺ نے حضرت عثمان کے خون کا بدلہ لینے کےلئے صحابہ کرامرضوان اللہ عنہم اجمعین سے بعیت لی جو بعیت رضوان کہلاتی ہے۔ یہ بعیت کرنے والے صحابہ کرامرضوان اللہ عنہم اجمعین بھی قطعی جنتی ہیں۔3۔جہنم پر سے ہر ایک کو گزرنا ہے ۔مخلص اور نیک مومن ا س سے پار ہوجایئں گے گناہ گار مومن گر جایئں گے۔لیکن انبیاء اولیاء شہدا اور حفاظ قرآن وغیرہ کی شفاعت سے درجہ بدرجہ نجات پاکر جنت میں چلے جایئں گے۔4۔آیت مبارکہ میں ظالموں سے مراد صریح کا فر اوراعتقادی منافق ہیں جو ہمیشہ جہنم میں رہیں گے۔5۔قرآن مجید اور صحیح احادیث میں تعارض نہیں۔جہاں بظاہر تعارض معلوم ہوتا ہے وہاں علمائے کرام دونوں نصوص کی اس انداز سے وضاحت فرما دیتے ہیں کہ تعارض نہیں رہتا۔نبی کریمﷺ بھی اسی طرح کرتے تھے۔6۔قرآن یا حدیث کے سمجھنے میں کوئی اشکال ہو تو کسی عالم سے پوچھ لینا چاہیے اور عالم کو چاہیے کہ وضاحت کردے۔ 1۔غزوہ بدراسلام اور کفر کا پہلا معرکہ تھا۔جو صحابہ کرامرضوان اللہ عنہم اجمعین اس جنگ میں شریک تھے وہ دوسرے صحابہ سے افضل ہیں۔ان سب کے لئے جنت کی خوش خبری ہے۔مشہور قول کے مطابق ان صحابہ کرامرضوان اللہ عنہم اجمعین کی تعداد تین سو تیرہ ہے۔2۔6 ہجری میں نبی کریمﷺ نے عمرے کاارادہ فرمایا۔چودہ سو صحابہ رضوان اللہ عنہم اجمعین آپ ﷺ کی معیت میں مکہ مکرمہ کی طرف روانہ ہوئے۔حدیبیہ کے مقام پرکافروں نے آپ کو روک دیا۔رسول اللہ ﷺ نے حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اپنا نمائندہ بنا کر مکہ بھیجا تاکہ روسائے قریش سے بات چیت کرکے انھیں رکاوٹ ختم کرنے پر آمادہ کریں۔حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی واپسی میں توقع سے زیادہ تاخیر ہوئی تو افواہ پھیل گئی کہ انھیں شہید کردیا گیا ہے۔اس پر نبی کریم ﷺ نے حضرت عثمان کے خون کا بدلہ لینے کےلئے صحابہ کرامرضوان اللہ عنہم اجمعین سے بعیت لی جو بعیت رضوان کہلاتی ہے۔ یہ بعیت کرنے والے صحابہ کرامرضوان اللہ عنہم اجمعین بھی قطعی جنتی ہیں۔3۔جہنم پر سے ہر ایک کو گزرنا ہے ۔مخلص اور نیک مومن ا س سے پار ہوجایئں گے گناہ گار مومن گر جایئں گے۔لیکن انبیاء اولیاء شہدا اور حفاظ قرآن وغیرہ کی شفاعت سے درجہ بدرجہ نجات پاکر جنت میں چلے جایئں گے۔4۔آیت مبارکہ میں ظالموں سے مراد صریح کا فر اوراعتقادی منافق ہیں جو ہمیشہ جہنم میں رہیں گے۔5۔قرآن مجید اور صحیح احادیث میں تعارض نہیں۔جہاں بظاہر تعارض معلوم ہوتا ہے وہاں علمائے کرام دونوں نصوص کی اس انداز سے وضاحت فرما دیتے ہیں کہ تعارض نہیں رہتا۔نبی کریمﷺ بھی اسی طرح کرتے تھے۔6۔قرآن یا حدیث کے سمجھنے میں کوئی اشکال ہو تو کسی عالم سے پوچھ لینا چاہیے اور عالم کو چاہیے کہ وضاحت کردے۔