Book - حدیث 4279

كِتَابُ الزُّهْدِ بَابُ ذِكْرِ الْبَعْثِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ دَاوُدَ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ تُبَدَّلُ الْأَرْضُ غَيْرَ الْأَرْضِ وَالسَّمَاوَاتُ فَأَيْنَ تَكُونُ النَّاسُ يَوْمَئِذٍ قَالَ عَلَى الصِّرَاطِ

ترجمہ Book - حدیث 4279

کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل باب: مرنے کے بعد زندہ ھونے (حشر ) کا بیان حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے انھوں نے فر یا میں نے رسول اللہ ﷺ سے دریا فت کیا کہ اللہ تعا لی فر تا ہے ۔ (آیت) جس دن یہ زمین کسی اور زمین سے بدل دی جا ئےگی ۔ اور آ سمان بھی اس وقت انسا ن کہاں ہوں گے ، فر یا پل صراط پر۔
تشریح : 1۔ پل صراط بھی قیامت کے مراحل میں سے ایک مرحلہ ہے۔2۔یہ پل جہنم پر ہوگا اور سب انسان اس پر سے گزریں گے نیک مومن اس پر سے آسانی سے گزرجایئں گے۔زیادہ گناہ گار مومن او ر سب کافر جہنم میں گر جایئں گئے۔اس کے بعد گناہ گار مومن نبیوں اور نیک آدمیوں کی شفاعت کے ساتھ جہنم سے نکل آیئں گے۔ کم گناہ کرنے والے پہلے نکلیں گے دوسرے بعد میں ۔آخر میں صرف کافر جہنم میں رہ جائیں گے۔ 1۔ پل صراط بھی قیامت کے مراحل میں سے ایک مرحلہ ہے۔2۔یہ پل جہنم پر ہوگا اور سب انسان اس پر سے گزریں گے نیک مومن اس پر سے آسانی سے گزرجایئں گے۔زیادہ گناہ گار مومن او ر سب کافر جہنم میں گر جایئں گئے۔اس کے بعد گناہ گار مومن نبیوں اور نیک آدمیوں کی شفاعت کے ساتھ جہنم سے نکل آیئں گے۔ کم گناہ کرنے والے پہلے نکلیں گے دوسرے بعد میں ۔آخر میں صرف کافر جہنم میں رہ جائیں گے۔