Book - حدیث 4278

كِتَابُ الزُّهْدِ بَابُ ذِكْرِ الْبَعْثِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ وَأَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ عَنْ ابْنِ عَوْنٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ يَقُومُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ قَالَ يَقُومُ أَحَدُهُمْ فِي رَشْحِهِ إِلَى أَنْصَافِ أُذُنَيْهِ

ترجمہ Book - حدیث 4278

کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل باب: مرنے کے بعد زندہ ھونے (حشر ) کا بیان حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے ۔ کہ نبی ﷺ نے اس آیت کی تلاوت فر ئی (آیت ) جس دن لوگ رب العا لمین کے سا منے کھڑے ہو گے ۔ اور فر مایا آ دمی آدھے کا نو ں تک اپنے پسینے میں کھڑا ہو گا ۔
تشریح : 1۔قیامت کے دن سورج بہت قریب ہوگا۔جس کی وجہ سے بہت پسینہ آئے گا۔ لیکن یہ پسینہ اپنے اپنے گناہوں کے مطابق کم زیادہ ہوگا۔2۔بعض نیک لوگ عرش کے سائے تلے ہوں گے۔اس وقت عرش کےسائے کے سوا کوئی سایہ نہیں ہوگا۔3۔عرش کے سائے کاشرف حاصل کرنے والے افراد کی تفصیل ایک حدیث میں اس طرح بیان کی گئی ہے۔انصاف کرنے والا حکمران اللہ کی عبادت میں مشغول رہنے والا جوان مسجدوں سے محبت رکھنے والا (نمازی) محض اللہ کی رضا کےلئے کسی مومن سے محبت رکھنے والا بدکاری کی دعوت رد کرکے اپنی پاک دامنی کی حفاظت کرنے والا چھپا کر صدقہ کرنے والا تنہائی میں اللہ کو یادکرکرے(اللہ کے سامنے عجزو انکسار کااظہار کرتے ہوئے)اشک بار ہوجانے والادیکھئے۔(صحیح البخاری الذکاۃ باب الصدقۃ بالیمین حدیث 1423۔) 1۔قیامت کے دن سورج بہت قریب ہوگا۔جس کی وجہ سے بہت پسینہ آئے گا۔ لیکن یہ پسینہ اپنے اپنے گناہوں کے مطابق کم زیادہ ہوگا۔2۔بعض نیک لوگ عرش کے سائے تلے ہوں گے۔اس وقت عرش کےسائے کے سوا کوئی سایہ نہیں ہوگا۔3۔عرش کے سائے کاشرف حاصل کرنے والے افراد کی تفصیل ایک حدیث میں اس طرح بیان کی گئی ہے۔انصاف کرنے والا حکمران اللہ کی عبادت میں مشغول رہنے والا جوان مسجدوں سے محبت رکھنے والا (نمازی) محض اللہ کی رضا کےلئے کسی مومن سے محبت رکھنے والا بدکاری کی دعوت رد کرکے اپنی پاک دامنی کی حفاظت کرنے والا چھپا کر صدقہ کرنے والا تنہائی میں اللہ کو یادکرکرے(اللہ کے سامنے عجزو انکسار کااظہار کرتے ہوئے)اشک بار ہوجانے والادیکھئے۔(صحیح البخاری الذکاۃ باب الصدقۃ بالیمین حدیث 1423۔)