Book - حدیث 4276

كِتَابُ الزُّهْدِ بَابُ ذِكْرِ الْبَعْثِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ عَنْ حَاتِمِ بْنِ أَبِي صَغِيرَةَ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ الْقَاسِمِ قَالَ قَالَتْ عَائِشَةُ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ يُحْشَرُ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَالَ حُفَاةً عُرَاةً قُلْتُ وَالنِّسَاءُ قَالَ وَالنِّسَاءُ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَمَا يُسْتَحْيَا قَالَ يَا عَائِشَةُ الْأَمْرُ أَهَمُّ مِنْ أَنْ يَنْظُرَ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ

ترجمہ Book - حدیث 4276

کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل باب: مرنے کے بعد زندہ ھونے (حشر ) کا بیان امالمومنین حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے انھو ں نے فر مایا میں نے عرض کیا اللہ کے رسول قیامت کے دن لوگ کس حا لت میں اٹھیں گے ۔ رسول اللہ ﷺ نے فر مایا ننگے پائوں ننگے بدن میں نے کہا اور عورتیں ۔ فرمایا عورتیں بھی ۔ میں نے کہا اللہ کے رسول ہمیں شرم نہیں آ ئے گی ۔ فر یا عائشہ معا ملہ اس سے زیا دہ سخت ہے ۔ کہ کو ئی کسی کو دیکھے (اپنی اپنی پریشا نی میں کسی کو اتنا ہو ش ہی کہا ں ہو گا ۔ کہ وہ دیکھتا پھر ے دوسرے ننگے ہیں یالباس پہنے ہو ئے ہیں )
تشریح : 1۔ لوگ جب قبروں سے نکلیں گے اس وقت ننگے پائوں اور بے لباس ہوں گے بعد میں انھیں اپنے اپنے درجے کے مطابق لباس مل جائے گا۔2۔قیامت کے معاملات بہت سخت ہیں۔بعض مراحل ایسے ہیں جن میں کسی کو کسی کا ہوش نہ ہوگا۔البتہ بعض مراحل میں ایک دوسرے سے بات چیت ہوگی۔ 1۔ لوگ جب قبروں سے نکلیں گے اس وقت ننگے پائوں اور بے لباس ہوں گے بعد میں انھیں اپنے اپنے درجے کے مطابق لباس مل جائے گا۔2۔قیامت کے معاملات بہت سخت ہیں۔بعض مراحل ایسے ہیں جن میں کسی کو کسی کا ہوش نہ ہوگا۔البتہ بعض مراحل میں ایک دوسرے سے بات چیت ہوگی۔