Book - حدیث 4273

كِتَابُ الزُّهْدِ بَابُ ذِكْرِ الْبَعْثِ منكر - والمحفوظ بلفظ: " صاحب القرن.... " - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ عَنْ حَجَّاجٍ عَنْ عَطِيَّةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ صَاحِبَيْ الصُّورِ بِأَيْدِيهِمَا أَوْ فِي أَيْدِيهِمَا قَرْنَانِ يُلَاحِظَانِ النَّظَرَ مَتَى يُؤْمَرَانِ

ترجمہ Book - حدیث 4273

کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل باب: مرنے کے بعد زندہ ھونے (حشر ) کا بیان حضرت ابو سعید ؓ سے روایت ہے ۔ نبی ﷺ نے فر یا ۔ صور پھو نکنے والے دونو ں فرشتوں میں نر سنگے (بگل ) ہیں وہ نظر اٹھا اٹھا کر دیکھتے ہیں کہ کب انھیں (پھو نک رنے کا ) حکم دیا جا ئے گا ۔
تشریح : 1۔صور(نرسنگا) ایک قسم کا بگل ہوتا تھا۔جو کسی جانور کے سینگ سے بنایا جاتا تھا۔2۔مذکورہ روایت ضعیف ہے۔تاہم قرآن مجید میں صور پھونکنے کی بابت یہ ارشاد الٰہی ہے۔جس کامفہوم یہ ہے۔ اور صور میں پھونکا جائے گا۔ تو جو کوئی آسمانوں اور زمین میں ہے۔وہ بے ہوش ہوجائے گا۔سوائے اس کے جسے اللہ چاہے۔پھر اس میں دوسری بار پھونکا جائے گا۔ تو وہ یکایک کھڑے ہوکردیکھنے لگیں گے۔ (الزمر 39۔68)3۔صور کی حقیقت وکیفیت سے اللہ ہی باخبر ہے۔ ہمیں جتنی بات بتائی گئی ہے اس پر ایمان رکھنا چاہیے۔ 1۔صور(نرسنگا) ایک قسم کا بگل ہوتا تھا۔جو کسی جانور کے سینگ سے بنایا جاتا تھا۔2۔مذکورہ روایت ضعیف ہے۔تاہم قرآن مجید میں صور پھونکنے کی بابت یہ ارشاد الٰہی ہے۔جس کامفہوم یہ ہے۔ اور صور میں پھونکا جائے گا۔ تو جو کوئی آسمانوں اور زمین میں ہے۔وہ بے ہوش ہوجائے گا۔سوائے اس کے جسے اللہ چاہے۔پھر اس میں دوسری بار پھونکا جائے گا۔ تو وہ یکایک کھڑے ہوکردیکھنے لگیں گے۔ (الزمر 39۔68)3۔صور کی حقیقت وکیفیت سے اللہ ہی باخبر ہے۔ ہمیں جتنی بات بتائی گئی ہے اس پر ایمان رکھنا چاہیے۔