Book - حدیث 4270

كِتَابُ الزُّهْدِ بَابُ ذِكْرِ الْقَبْرِ وَالْبِلَى صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا مَاتَ أَحَدُكُمْ عُرِضَ عَلَى مَقْعَدِهِ بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ إِنْ كَانَ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ فَمِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ وَإِنْ كَانَ مِنْ أَهْلِ النَّارِ فَمِنْ أَهْلِ النَّارِ يُقَالُ هَذَا مَقْعَدُكَ حَتَّى تُبْعَثَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ

ترجمہ Book - حدیث 4270

کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل باب: قبر کا اٰور جسم کے گل سڑ جانے کا بیان حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے ۔نبﷺ نے فر یا جب کو ئی شخص فو ت ہو جا تا ہے ۔ تو اسے صبح و شا م اس کا ٹھکا نہ دکھا یا جا تا ہے ۔ اگر وہ جنتی ہے ۔ تو جنت کا ٹھکا نہ دکھایا جا تا ہے اور اگر جہنمی ہے ۔ تو جہنم کا ٹھکا نا دکھا یا جا تا ہے ۔ یہ تیرا ٹھکا نا ہے ۔ حتی کہ تجھے قیا مت کے دن ( قبر سے ) اٹھا یا جا ئے ۔
تشریح : 1۔قبر کے ساتھ جنت اور جہنم کاجوتعلق قائم رہتا ہے۔اس کی وجہ سے مرنے والے کو جنت یا جہنم کی ہوا مسلسل آتی رہتی ہے۔اور ایک حد تک راحت یاعذاب بھی مسلسل ہوتا ہے لیکن دن رات میں دودفعہ اسے جنت یا جہنم میں موجود اس کاگھر بھی دیکھایاجاتا ہے۔ تاکہ اس کی خوشی یارنج میں مذید اضافہ ہو2۔ یہ تیراٹھکانہ ہے اس میں اشارہ قبر کی طرف ہے۔یعنی تو اس قبر میں رہے گا حتیٰ کہ قیامت آئے اور توا س ٹھکانے پر پہنچے جو تجھے دیکھایاگیا ہے۔ہوسکتا ہے اشارہ اسی ابدی ٹھکانے کی طرف ہو جو اسے دیکھایا جاتاہے۔یعنی اسے قیامت تک جنت یاجہنم کا وہ مقام روزانہ دکھایا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ قیامت کے دن تو اس مقام پر پہنچے گا۔ 1۔قبر کے ساتھ جنت اور جہنم کاجوتعلق قائم رہتا ہے۔اس کی وجہ سے مرنے والے کو جنت یا جہنم کی ہوا مسلسل آتی رہتی ہے۔اور ایک حد تک راحت یاعذاب بھی مسلسل ہوتا ہے لیکن دن رات میں دودفعہ اسے جنت یا جہنم میں موجود اس کاگھر بھی دیکھایاجاتا ہے۔ تاکہ اس کی خوشی یارنج میں مذید اضافہ ہو2۔ یہ تیراٹھکانہ ہے اس میں اشارہ قبر کی طرف ہے۔یعنی تو اس قبر میں رہے گا حتیٰ کہ قیامت آئے اور توا س ٹھکانے پر پہنچے جو تجھے دیکھایاگیا ہے۔ہوسکتا ہے اشارہ اسی ابدی ٹھکانے کی طرف ہو جو اسے دیکھایا جاتاہے۔یعنی اسے قیامت تک جنت یاجہنم کا وہ مقام روزانہ دکھایا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ قیامت کے دن تو اس مقام پر پہنچے گا۔