Book - حدیث 4266

كِتَابُ الزُّهْدِ بَابُ ذِكْرِ الْقَبْرِ وَالْبِلَى صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ شَيْءٌ مِنْ الْإِنْسَانِ إِلَّا يَبْلَى إِلَّا عَظْمًا وَاحِدًا وَهُوَ عَجْبُ الذَّنَبِ وَمِنْهُ يُرَكَّبُ الْخَلْقُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ

ترجمہ Book - حدیث 4266

کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل باب: قبر کا اٰور جسم کے گل سڑ جانے کا بیان حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے ۔رسول اللہ ﷺ نے فر مایا انسان کی ہر چیز بو سیدہ ہو (کر مٹی میں مل ) جا تی ہے ۔ سوائے ایک ہڈی کے وا ریڑھ کی ہڈی کا آخر ی مہرہ ہے ۔ قیا مت کے دن اسی سے تخلیق شرو ع ہو گی ۔
تشریح : 1۔قبر میں انسان کا جسم آہستہ آہستہ مٹی میں تبدیل ہوجاتا ہے۔حتیٰ کہ ہڈیاں بھی مٹی بن کر مٹی میں مل جاتی ہیں۔اس کے باوجود قبر کاعذاب وثواب باقی رہتا ہے۔4۔ریڑھ کی ہڈی کا آخری مہرہ بوسیدگی سے محفوظ رہتا ہے۔کیونکہ اس سے جسم انسانی کی دوبارہ تخلیق ہوگی۔یہ مہرہ کس طرح محفوظ رہتا ہے۔؟اس کا علم اللہ کے سوا کسی کے پاس نہیں۔ 1۔قبر میں انسان کا جسم آہستہ آہستہ مٹی میں تبدیل ہوجاتا ہے۔حتیٰ کہ ہڈیاں بھی مٹی بن کر مٹی میں مل جاتی ہیں۔اس کے باوجود قبر کاعذاب وثواب باقی رہتا ہے۔4۔ریڑھ کی ہڈی کا آخری مہرہ بوسیدگی سے محفوظ رہتا ہے۔کیونکہ اس سے جسم انسانی کی دوبارہ تخلیق ہوگی۔یہ مہرہ کس طرح محفوظ رہتا ہے۔؟اس کا علم اللہ کے سوا کسی کے پاس نہیں۔