Book - حدیث 4251

كِتَابُ الزُّهْدِ بَابُ ذِكْرِ التَّوْبَةِ حسن حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مَسْعَدَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُلُّ بَنِي آدَمَ خَطَّاءٌ وَخَيْرُ الْخَطَّائِينَ التَّوَّابُونَ

ترجمہ Book - حدیث 4251

کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل باب: توبہ کا بیان حضرت انس ؓ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فر یا آدم $کے سب بیٹے خطا کا ر ہیں ۔اور بہترین خطا کار وہ ہیں جو کثرت سے تو بہ کر تے ہیں ۔
تشریح : 1۔مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سندا ضعیف قرار دیا ہے۔جبکہ حدیث کامفہوم دوسرے دلائل کی رو سے درست معلوم ہوتا ہے۔علاوہ ازیں شیخ البانی رحمۃ اللہ علیہ نے اسے حسن قراردیا ہے۔دیکھئے۔ (المشکواۃ للبانی التحقیق الثانی رقم 2280)2۔غلطی ہوجانا انسان کی فطری کمزوری ہے۔لیکن غلطی کو تسلیم نہ کرنا بلکہ اصرار کرنا جرم ہے۔3۔توبہ بہت بڑی نیکی ہے۔صحیح توبہ سے ہر گناہ معاف ہوجاتا ہے۔4۔بغیر گناہ کے بھی استغفار کرنا بڑی نیکی ہے۔جس کی روحانی برکات بے شمار ہیں۔ 1۔مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سندا ضعیف قرار دیا ہے۔جبکہ حدیث کامفہوم دوسرے دلائل کی رو سے درست معلوم ہوتا ہے۔علاوہ ازیں شیخ البانی رحمۃ اللہ علیہ نے اسے حسن قراردیا ہے۔دیکھئے۔ (المشکواۃ للبانی التحقیق الثانی رقم 2280)2۔غلطی ہوجانا انسان کی فطری کمزوری ہے۔لیکن غلطی کو تسلیم نہ کرنا بلکہ اصرار کرنا جرم ہے۔3۔توبہ بہت بڑی نیکی ہے۔صحیح توبہ سے ہر گناہ معاف ہوجاتا ہے۔4۔بغیر گناہ کے بھی استغفار کرنا بڑی نیکی ہے۔جس کی روحانی برکات بے شمار ہیں۔