Book - حدیث 4248

كِتَابُ الزُّهْدِ بَابُ ذِكْرِ التَّوْبَةِ حسن صحیح حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ الْمَدِينِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَوْ أَخْطَأْتُمْ حَتَّى تَبْلُغَ خَطَايَاكُمْ السَّمَاءَ ثُمَّ تُبْتُمْ لَتَابَ عَلَيْكُمْ

ترجمہ Book - حدیث 4248

کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل باب: توبہ کا بیان ابو ہر یرہ ؓ سے روایت ہے ۔نبی ﷺ اگر تم اتنی غلطیا ں کر و کہ تمھا ری غلطیاں آ سمان تک پہنچ جا ئیں ۔پھر تو بہ کر و تو (پھر بھی ) اللہ تمھا ری تو بہ قبو ل کر ے گا ۔
تشریح : 1۔یہ ضروری ہے کہ انسان گناہ کے بعد جلد از جلد توبہ کرے۔تاہم اگر نفس اور شیطان کے بہکاوے او ر دل کی غفلت کی وجہ سے جلد توبہ نہ کی جاسکے تو جب بھی احساس ہوتوبہ کرلینی چاہیے۔ یہ نہیں سوچناچاہیے کہ اتنے گناہ ہو گئے ہیں۔وہ معاف نہیں ہوں گے۔البتہ توبہ وہ ہے جو دل سے ہو۔صرف زبان سے نہ ہو۔ 1۔یہ ضروری ہے کہ انسان گناہ کے بعد جلد از جلد توبہ کرے۔تاہم اگر نفس اور شیطان کے بہکاوے او ر دل کی غفلت کی وجہ سے جلد توبہ نہ کی جاسکے تو جب بھی احساس ہوتوبہ کرلینی چاہیے۔ یہ نہیں سوچناچاہیے کہ اتنے گناہ ہو گئے ہیں۔وہ معاف نہیں ہوں گے۔البتہ توبہ وہ ہے جو دل سے ہو۔صرف زبان سے نہ ہو۔