Book - حدیث 4225

كِتَابُ الزُّهْدِ بَابُ الثَّنَاءِ الْحَسَنِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ عَنْ أَبِي ذَرٍّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ قُلْتُ لَهُ الرَّجُلُ يَعْمَلُ الْعَمَلَ لِلَّهِ فَيُحِبُّهُ النَّاسُ عَلَيْهِ قَالَ ذَلِكَ عَاجِلُ بُشْرَى الْمُؤْمِنِ

ترجمہ Book - حدیث 4225

کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل باب: اچھی رائے عامہ حضرت ابو ذر ؓ سے روا یت ہے انھو ں نےفر یا میں نبی سے عرض کیا اللہ کے رسول ایک آ دمی اللہ کی رضا کے لئے (خلوص کے سا تھ ) نیک عمل کر تا ہے ۔ اس کی وجہ سے لو گ اس سے محبت کر تے ہیں نبی نے فر یا ۔ یہ مو من کو جلدی مل جا نے والی خو شخبری ہے
تشریح : 1۔نیکی کرتے ہوئے یہ نیت نہیں ہونی چاہیے کہ اس کی وجہ سے تعریف اور عزت ہو۔لیکن مومن کو دنیا میں بھی نیکی کا انعام ملتا ہے اور اسے عزت حاصل ہوتی ہے۔ 2۔ عوام کی محبت نیک مومن پر اللہ کا احسان ہے لہذا اس پر اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے اور احتیاط کرنی چاہیے کہ دل میں فخر اور خود پسندی کے جذبات پیدا نہ ہوں 1۔نیکی کرتے ہوئے یہ نیت نہیں ہونی چاہیے کہ اس کی وجہ سے تعریف اور عزت ہو۔لیکن مومن کو دنیا میں بھی نیکی کا انعام ملتا ہے اور اسے عزت حاصل ہوتی ہے۔ 2۔ عوام کی محبت نیک مومن پر اللہ کا احسان ہے لہذا اس پر اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے اور احتیاط کرنی چاہیے کہ دل میں فخر اور خود پسندی کے جذبات پیدا نہ ہوں