Book - حدیث 4202

كِتَابُ الزُّهْدِ بَابُ الرِّيَاءِ وَالسُّمْعَةِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو مَرْوَانَ الْعُثْمَانِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ أَنَا أَغْنَى الشُّرَكَاءِ عَنْ الشِّرْكِ فَمَنْ عَمِلَ لِي عَمَلًا أَشْرَكَ فِيهِ غَيْرِي فَأَنَا مِنْهُ بَرِيءٌ وَهُوَ لِلَّذِي أَشْرَكَ

ترجمہ Book - حدیث 4202

کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل باب: دکھلاوے اورشہرت کابیان حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فر یا اللہ عزوجل فر تا ہے میں دوسر ے شر یکو ں کے مق بلے میں شرا کت سے سب سے زیا دہ بے نیا ز ہو ں ۔جس نے (بظا ہر ) میرے لئے عمل کیا اس میں میرے سوا کسی اور کو بھی شر یک کر لیا تا میں اس سے لا تعلق ہو جا تا ہوں اور وہ (عمل) اسی کے لئے ہو تا ہے جس کو اس نے (میرا ) شریک بنایا
تشریح : 1۔ کسی اور کو شریک کرنے کا مطلب یہ ہے کہ دکھاوے کے لیے کام کیا جائے جس کے ذریعے سے اسے دنیوی مفاد حاصل ہو یا لوگوں کی نظر میں متقی اور پارسا کہلائے۔ 2۔ایسا عمل اللہ کے ہاں قبول نہیں ہوتا۔ 3۔وہ عمل دوسرے کے لیے ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالی اس کا کوئی ثواب نہیں دیتا۔اگر ریا کار ثواب کا طالب ہے تو اسی انسان سے ثواب لے جس کو دکھانے کے لیے اس نے کام کیا ہے۔ظاہر ہے انسان دوسرے انسان کو نیکی کا بدلہ نہیں دے سکتا اس لیے قیامت کے دن ریا کار کو شرمندگی ہوگی۔ اور اسے عمل کا کوئی ژواب یا فائدہ نہیں ملے گا۔ 4۔ریاکاری شرک اصغر ہے،اس سے وہ عمل تباہ ہوجاتا ہے جس میں ریا شامل ہو تاہم یہ شرک اکبر نہیں جس کی سزا دائمی جہنم ہے۔ 1۔ کسی اور کو شریک کرنے کا مطلب یہ ہے کہ دکھاوے کے لیے کام کیا جائے جس کے ذریعے سے اسے دنیوی مفاد حاصل ہو یا لوگوں کی نظر میں متقی اور پارسا کہلائے۔ 2۔ایسا عمل اللہ کے ہاں قبول نہیں ہوتا۔ 3۔وہ عمل دوسرے کے لیے ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالی اس کا کوئی ثواب نہیں دیتا۔اگر ریا کار ثواب کا طالب ہے تو اسی انسان سے ثواب لے جس کو دکھانے کے لیے اس نے کام کیا ہے۔ظاہر ہے انسان دوسرے انسان کو نیکی کا بدلہ نہیں دے سکتا اس لیے قیامت کے دن ریا کار کو شرمندگی ہوگی۔ اور اسے عمل کا کوئی ژواب یا فائدہ نہیں ملے گا۔ 4۔ریاکاری شرک اصغر ہے،اس سے وہ عمل تباہ ہوجاتا ہے جس میں ریا شامل ہو تاہم یہ شرک اکبر نہیں جس کی سزا دائمی جہنم ہے۔