Book - حدیث 4189

كِتَابُ الزُّهْدِ بَابُ الْحِلْمِ صحیح حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا مِنْ جُرْعَةٍ أَعْظَمُ أَجْرًا عِنْدَ اللَّهِ مِنْ جُرْعَةِ غَيْظٍ كَظَمَهَا عَبْدٌ ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللَّهِ

ترجمہ Book - حدیث 4189

کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل باب: تحمل کیا بیان حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ‘‘غصے کا وہ گھونٹ جسے کوئی بندہ اللہ کی رضا کے لئے پی لیتا ہے اللہ کے ہاں اس سے بڑے ثواب والا کوئی گھونٹ نہیں’’۔
تشریح : 1۔مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے ضعیف قرار دیاہے جبکہ دیگر محققین نے اسے صحیح قراردیا ہے۔محققین کی بحث سے تصحیح حدیث والی رائے اقرب الی الصلوۃ معلوم ہوتی ہے۔والله اعلم۔ بنا بریں مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہونے کے باوجود دیگر شواہد اور متابعات کی بنا پر قابل عمل ہے۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:(الموسوعة الحديثيه مسند الامام احمد :١-/٢٧- والضعيفة للالباني رقم :١٩١٢ والمشكاة للالباني التحقيق الثاني رقم :٥١١٦) 2۔ غصے کا گھونٹ پینے سے مراد غصہ ضبط کرنا اور غلطی کرنے والے کو معاف کردینا۔ 3۔اللہ تعالی کو یہ عمل بہت پسند ہے کیونکہ وہ خود بہت زیادہ معاف کرنے والا اور بخشنے والا ہے۔ 4۔بہت سے جرائم محض غصے کہ وجہ سے سرزد ہوتے ہیں۔اگر لوگ حلم و بردباری اختیار کریں تو جرائم بہت کم ہوسکتے ہیں۔ 1۔مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے ضعیف قرار دیاہے جبکہ دیگر محققین نے اسے صحیح قراردیا ہے۔محققین کی بحث سے تصحیح حدیث والی رائے اقرب الی الصلوۃ معلوم ہوتی ہے۔والله اعلم۔ بنا بریں مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہونے کے باوجود دیگر شواہد اور متابعات کی بنا پر قابل عمل ہے۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:(الموسوعة الحديثيه مسند الامام احمد :١-/٢٧- والضعيفة للالباني رقم :١٩١٢ والمشكاة للالباني التحقيق الثاني رقم :٥١١٦) 2۔ غصے کا گھونٹ پینے سے مراد غصہ ضبط کرنا اور غلطی کرنے والے کو معاف کردینا۔ 3۔اللہ تعالی کو یہ عمل بہت پسند ہے کیونکہ وہ خود بہت زیادہ معاف کرنے والا اور بخشنے والا ہے۔ 4۔بہت سے جرائم محض غصے کہ وجہ سے سرزد ہوتے ہیں۔اگر لوگ حلم و بردباری اختیار کریں تو جرائم بہت کم ہوسکتے ہیں۔