Book - حدیث 4185

كِتَابُ الزُّهْدِ بَابُ الْحَيَاءِ صحیح حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلَّالُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا كَانَ الْفُحْشُ فِي شَيْءٍ قَطُّ إِلَّا شَانَهُ وَلَا كَانَ الْحَيَاءُ فِي شَيْءٍ قَطُّ إِلَّا زَانَهُ

ترجمہ Book - حدیث 4185

کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل باب: حیا کا بیان حضرت انس ؓ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ‘‘بےحیائی جس چیز میں بھی ہو اسے بدن کر دیتی ہے۔ اور حیاء جس چیز میں بھی ہو اسے خوشن کر دیتی ہے’’۔
تشریح : 1۔حیا زندگی کے ہر مرحلے اور ہر میدان میں ضروری ہے۔ 2۔بے حیائی کلام میں ہو یا حرکات میں یا معاملات میں وہ بری ہی ہے۔ڈھٹائی بے مروتی سنگ دلی بد معاملہ ہونا اور بے عہدی وغیرہ اصل میں بے حیائی ہی کے مختلف پہلو ہیں۔ 1۔حیا زندگی کے ہر مرحلے اور ہر میدان میں ضروری ہے۔ 2۔بے حیائی کلام میں ہو یا حرکات میں یا معاملات میں وہ بری ہی ہے۔ڈھٹائی بے مروتی سنگ دلی بد معاملہ ہونا اور بے عہدی وغیرہ اصل میں بے حیائی ہی کے مختلف پہلو ہیں۔