Book - حدیث 4184

كِتَابُ الزُّهْدِ بَابُ الْحَيَاءِ صحیح حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْحَيَاءُ مِنْ الْإِيمَانِ وَالْإِيمَانُ فِي الْجَنَّةِ وَالْبَذَاءُ مِنْ الْجَفَاءِ وَالْجَفَاءُ فِي النَّارِ

ترجمہ Book - حدیث 4184

کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل باب: حیا کا بیان حضرت ابوبکرہ (نفیع بن حارث ثقفی) ؓ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ‘‘حیاء ایمان کا حصہ ہے اور ایمان جنت میں (لے جانے والا) ہے۔ اور بدکلامی بداخلاقی کا حصہ ہے اور بداخلاقی جہنم میں (لے جانے والی) ہے’’
تشریح : 1۔اچھے اعمال کی طرح اچھے اخلاق بھی ایمان میں شامل ہیں۔ 2۔مومن کو اچھی عادتوں کا پابند ہونا چاہیے اور بری عادتوں سے متنفر ہونا چاہیے۔ 3۔بد کلامی گالی گلوچ اور لڑائی جھگڑا وغیرہ ہے جو مومن کی شان کے لائق نہیں 1۔اچھے اعمال کی طرح اچھے اخلاق بھی ایمان میں شامل ہیں۔ 2۔مومن کو اچھی عادتوں کا پابند ہونا چاہیے اور بری عادتوں سے متنفر ہونا چاہیے۔ 3۔بد کلامی گالی گلوچ اور لڑائی جھگڑا وغیرہ ہے جو مومن کی شان کے لائق نہیں