Book - حدیث 4179

كِتَابُ الزُّهْدِ بَابُ الْبَرَاءَةُ مِنَ الْكِبْرِ وَالتَّوَاضُعُ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ مَطَرٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ عِيَاضِ بْنِ حِمَارٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ خَطَبَهُمْ فَقَالَ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ أَوْحَى إِلَيَّ أَنْ تَوَاضَعُوا حَتَّى لَا يَفْخَرَ أَحَدٌ عَلَى أَحَدٍ

ترجمہ Book - حدیث 4179

کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل باب: تکبرسے بچنا اور فروتنی اختیار کرنا حضرت عیاض بن حمار ؓ سے روایت ہے نبی ﷺ نے خطبہ ارشاد فرمایا: اس میں آپ نے یہ بھی فرمایا: ‘‘اللہ عزوجل نے مجھ پر وحی نازل کی ہے کہ تواضع اختیار کرو حتی کہ کوئی کسی پر فخر نہ کرے’’۔
تشریح : 1۔تواضع (انکسار فردتنی) کا مطلب ہے: فخر وغرور سے اجتناب دوسروں کا احترام اور کم درجے کے لوگوں سے میل جول اور حسن سلوک کو اپنی شان کے خؒاف نہ سمجھنا۔ 2۔مسلمانوں کو ایک دوسرے سے تواضع کا رویہ اختیار کرنا چاہیے۔ 3۔اللہ کی دی ہوئی کسی بھی نعمت پر فخر و تکبر جائز نہیں بلکہ شکر کے جذبے کے ساتھ اس نعمت سے مخلوق کے بھلے کا کام لینا چاہیے۔ 4۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر قرآن مجید کے علاوہ بھی وحی نازل ہوئی تھی اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس کی روشنی میں مسلمانوں کہ رہنمائی فرماتے تھے۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال وافعال (احادیث ) اسی وحی کی وجہ سے واجب التعمیل ہیں۔ 1۔تواضع (انکسار فردتنی) کا مطلب ہے: فخر وغرور سے اجتناب دوسروں کا احترام اور کم درجے کے لوگوں سے میل جول اور حسن سلوک کو اپنی شان کے خؒاف نہ سمجھنا۔ 2۔مسلمانوں کو ایک دوسرے سے تواضع کا رویہ اختیار کرنا چاہیے۔ 3۔اللہ کی دی ہوئی کسی بھی نعمت پر فخر و تکبر جائز نہیں بلکہ شکر کے جذبے کے ساتھ اس نعمت سے مخلوق کے بھلے کا کام لینا چاہیے۔ 4۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر قرآن مجید کے علاوہ بھی وحی نازل ہوئی تھی اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس کی روشنی میں مسلمانوں کہ رہنمائی فرماتے تھے۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال وافعال (احادیث ) اسی وحی کی وجہ سے واجب التعمیل ہیں۔