Book - حدیث 4177

كِتَابُ الزُّهْدِ بَابُ الْبَرَاءَةُ مِنَ الْكِبْرِ وَالتَّوَاضُعُ صحیح حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ وَسَلْمُ بْنُ قُتَيْبَةَ قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ إِنْ كَانَتْ الْأَمَةُ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ لَتَأْخُذُ بِيَدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَا يَنْزِعُ يَدَهُ مِنْ يَدِهَا حَتَّى تَذْهَبَ بِهِ حَيْثُ شَاءَتْ مِنْ الْمَدِينَةِ فِي حَاجَتِهَا

ترجمہ Book - حدیث 4177

کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل باب: تکبرسے بچنا اور فروتنی اختیار کرنا حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: مدینہ والوں کی ایک لونڈی بھی اللہ کے رسول ﷺ کا ہاتھ پکڑ لیتی تھی تو آپ اس کے ہاتھ سے اپنا ہاتھ نہیں چھڑاتے تھے حتی کہ وہ رسول اللہ ﷺ کو اپنے کسی کام کےلئے مدینہ میں جس جگہ چاہتی لے جاتی۔
تشریح : 1۔معاشرے کے کمزور افراد سے زیادہ شفقت کا سلوک کرنا چاہیے۔ 2۔برے آدمی سردار یا امام کو کسی آدمی کا کام کرنے میں تکلف نہیں کرنا چاہیے۔ 3۔ضرورت کے وقت اجنبی عورت کے ساتھ کہیں جانا جائز ہے بشرطیکہ لوگون کے دلوں میں غلط فہمی پیدا ہونے کا اندیشہ نہ ہو اور تنہائی ہو۔ 1۔معاشرے کے کمزور افراد سے زیادہ شفقت کا سلوک کرنا چاہیے۔ 2۔برے آدمی سردار یا امام کو کسی آدمی کا کام کرنے میں تکلف نہیں کرنا چاہیے۔ 3۔ضرورت کے وقت اجنبی عورت کے ساتھ کہیں جانا جائز ہے بشرطیکہ لوگون کے دلوں میں غلط فہمی پیدا ہونے کا اندیشہ نہ ہو اور تنہائی ہو۔