Book - حدیث 4165

كِتَابُ الزُّهْدِ بَابُ التَّوَكُّلِ وَالْيَقِينِ ضعیف حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ سَلَّامِ بْنِ شُرَحْبِيلَ أَبِي شُرَحْبِيلَ عَنْ حَبَّةَ وَسَوَاءٍ ابْنَيْ خَالِدٍ قَالَا دَخَلْنَا عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُعَالِجُ شَيْئًا فَأَعَنَّاهُ عَلَيْهِ فَقَالَ لَا تَيْئَسَا مِنْ الرِّزْقِ مَا تَهَزَّزَتْ رُءُوسُكُمَا فَإِنَّ الْإِنْسَانَ تَلِدُهُ أُمُّهُ أَحْمَرَ لَيْسَ عَلَيْهِ قِشْرٌ ثُمَّ يَرْزُقُهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ

ترجمہ Book - حدیث 4165

کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل باب: توکل اور یقین حضرت حبہ بن خالد ؓ اور حضرت سوا بن خالد ؓ سے روایت ہے انہوںن ے فرمایا: ہم لوگ نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ کسی چیز کی مرمت کر رہے تھے۔ ہم نے اس کام میں رسول اللہ ﷺ کی مدد کی۔ آپ نے فرمایا: ‘‘جب تک تمہارے سر حرکت کرتے رہیں رزق سے نااُمید مت ہونا۔ انسان کو اس کی ماں جنتی ہے تو وہ (گوشت کےلوتھڑے کی طرح) سرخ ہوتا ہے جس پر مضبوط کھال بھی نہیں ہوتی پھر بھی اللہ عزوجل اسے رزق مہیا فر ماتا ہے’’۔