Book - حدیث 4160

كِتَابُ الزُّهْدِ بَابٌ فِي الْبِنَاءِ وَالْخَرَابِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي السَّفَرِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ مَرَّ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ نُعَالِجُ خُصًّا لَنَا فَقَالَ مَا هَذَا فَقُلْتُ خُصٌّ لَنَا وَهَى نَحْنُ نُصْلِحُهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا أُرَى الْأَمْرَ إِلَّا أَعْجَلَ مِنْ ذَلِكَ

ترجمہ Book - حدیث 4160

کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل باب: تعمیر اور ویرانی حضرت عبداللہ بن عمرو ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: ہم لوگ اپنی ایک جھونپڑی کی مرمت کر رہے تھے کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس سے گزرے تو آپ نے فرمایا: ‘‘یہ کیا ہے’’؟ میں نے کہا: ہماری جھونپڑی کمزور ہو گئی ہے ہم اسے ٹھیک کر رہے ہیں۔ آپ نے فرمایا: ‘‘میرے خیال میں تو معاملہ اس سے جلد واقع ہونے والا ہے’’۔
تشریح : 1۔معاملے کی جلدی سے مراد یہ ہے کہ معلوم نہیں موت کب آجائے۔شاید مرمت کیے ہوئے گھر میں رہنا نصیب ہو یا نہ ہو ۔ 2۔ نصیحت میں موقع محل کی مناسبت کا خٰال رکھنا چاہیے۔ 3۔ سر چھپانے کے لیے مکان کی ضرورت تو ہے لیکن موت کو نہیں بھولنا چاہیے۔ جس طرح دنیا کی ضرورت کے لیے کوشش کرتے ہیں اس سے زیادہ آخرت کے گھر کی فکر ضروری ہے۔ 4۔بے جا تکلفات سے ہر ممکن حد تک بچنا چاہیے۔ 1۔معاملے کی جلدی سے مراد یہ ہے کہ معلوم نہیں موت کب آجائے۔شاید مرمت کیے ہوئے گھر میں رہنا نصیب ہو یا نہ ہو ۔ 2۔ نصیحت میں موقع محل کی مناسبت کا خٰال رکھنا چاہیے۔ 3۔ سر چھپانے کے لیے مکان کی ضرورت تو ہے لیکن موت کو نہیں بھولنا چاہیے۔ جس طرح دنیا کی ضرورت کے لیے کوشش کرتے ہیں اس سے زیادہ آخرت کے گھر کی فکر ضروری ہے۔ 4۔بے جا تکلفات سے ہر ممکن حد تک بچنا چاہیے۔