Book - حدیث 4151

كِتَابُ الزُّهْدِ بابُ ضِجَاعِ آلِ مُحَمَّدٍﷺ صحیح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ وَأَبُو خَالِدٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ ضِجَاعُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَدَمًا حَشْوُهُ لِيفٌ

ترجمہ Book - حدیث 4151

کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل باب: آل محمدﷺ کےگھر والوں کابستر حضرت عائشہ سے روایت ہے ، انھوں نے فرمایا :رسول اللہ ﷺ کابستر چمڑے کاتھا جس میں کھجور کی چھال بھری ہوئی تھی۔
تشریح : مطلب یہ ہے کہ بستر عمدہ کپڑے کا نہیں تھاجس میں اون یا روئی بھری ہوئی ہو بلکہ چمڑے کا بستر بنا ہوا تھا'اس میں کھجور کے درخت کی چھال بھری ہوئی تھی جو سخت اور ناہموار ہوتی ہے۔لیکن چمڑے کی وجہ سے اس کی سختی زیادہ محسوس نہیں ہوتی ۔اہل عرب چمڑے کو سادہ انداز سے تیار کرتے تھے جو نہ زیادہ قیمتی ہوتا تھا'نہ خوبصورت۔اس لحاظ سے چمڑے کا بستر انتہائی سادگی کی مثال ہے۔ مطلب یہ ہے کہ بستر عمدہ کپڑے کا نہیں تھاجس میں اون یا روئی بھری ہوئی ہو بلکہ چمڑے کا بستر بنا ہوا تھا'اس میں کھجور کے درخت کی چھال بھری ہوئی تھی جو سخت اور ناہموار ہوتی ہے۔لیکن چمڑے کی وجہ سے اس کی سختی زیادہ محسوس نہیں ہوتی ۔اہل عرب چمڑے کو سادہ انداز سے تیار کرتے تھے جو نہ زیادہ قیمتی ہوتا تھا'نہ خوبصورت۔اس لحاظ سے چمڑے کا بستر انتہائی سادگی کی مثال ہے۔