Book - حدیث 4147

كِتَابُ الزُّهْدِ بَابُ مَعِيشَةِ آلِ مُحَمَّدٍﷺ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى أَنْبَأَنَا شَيْبَانُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مِرَارًا وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ مَا أَصْبَحَ عِنْدَ آلِ مُحَمَّدٍ صَاعُ حَبٍّ وَلَا صَاعُ تَمْرٍ وَإِنَّ لَهُ يَوْمَئِذٍ تِسْعَ نِسْوَةٍ

ترجمہ Book - حدیث 4147

کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل باب: آل محمدﷺ کی گزران حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے ، انھوں نے فرمایا :میں نے رسول اللہ ﷺ کو کئی بار یہ فرماتے سنا ہے: ‘‘قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد(ﷺ )کی جان ہے ! آج محمد (ﷺ) کے گھر والوں کے پاس ایک صاع غلہ ہے نہ ایک صاع کھجوریں ’’۔ ان دنوں رسول اکرم ﷺ کی نو بیویاں تھیں ۔
تشریح : صاع کا مطلب ٹوپا ہے جو غلہ ماپنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔اہل مدینہ کا صاع تقریباً ڈھائی کلو گرام ہوتا تھا۔ صاع کا مطلب ٹوپا ہے جو غلہ ماپنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔اہل مدینہ کا صاع تقریباً ڈھائی کلو گرام ہوتا تھا۔