Book - حدیث 4139

كِتَابُ الزُّهْدِ بَابُ الْقَنَاعَةِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّهُمَّ اجْعَلْ رِزْقَ آلِ مُحَمَّدٍ قُوتًا

ترجمہ Book - حدیث 4139

کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل باب: قناعت کابیان حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :‘‘یااللہ !محمد(ﷺ) کے گھر والوں کو ضروری حاجات کے مطابق رزق عطافر ’’۔
تشریح : 1۔انسانوں کو چاہیے کہ اپنے گھر والوں کے لیے بھی اچھی عادات وخصائل کی خواہش رکھے۔ 2۔ ضرورت کے مطابق رزق کا مطلب یہ ہے کہ ضرورت سے زیادہ نہ ملے جسے منع کرکے رکھا جائے۔ 3۔نبی ﷺ کا زہد وقناعت امت کے لیے بہترین نمونہ ہے۔ 1۔انسانوں کو چاہیے کہ اپنے گھر والوں کے لیے بھی اچھی عادات وخصائل کی خواہش رکھے۔ 2۔ ضرورت کے مطابق رزق کا مطلب یہ ہے کہ ضرورت سے زیادہ نہ ملے جسے منع کرکے رکھا جائے۔ 3۔نبی ﷺ کا زہد وقناعت امت کے لیے بہترین نمونہ ہے۔