Book - حدیث 4134

كِتَابُ الزُّهْدِ بَابٌ فِي الْمُكْثِرِينَ ضعیف حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا غَسَّانُ بْنُ بُرْزِينَ ح و حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْجُمَحِيُّ حَدَّثَنَا غَسَّانُ بْنُ بُرْزِينَ حَدَّثَنَا سَيَّارُ بْنُ سَلَامَةَ عَنْ الْبَرَاءِ السَّلِيطِيِّ عَنْ نُقَادَةَ الْأَسَدِيِّ قَالَ بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى رَجُلٍ يَسْتَمْنِحُهُ نَاقَةً فَرَدَّهُ ثُمَّ بَعَثَنِي إِلَى رَجُلٍ آخَرَ فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ بِنَاقَةٍ فَلَمَّا أَبْصَرَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ اللَّهُمَّ بَارِكْ فِيهَا وَفِيمَنْ بَعَثَ بِهَا قَالَ نُقَادَةُ فَقُلْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَفِيمَنْ جَاءَ بِهَا قَالَ وَفِيمَنْ جَاءَ بِهَا ثُمَّ أَمَرَ بِهَا فَحُلِبَتْ فَدَرَّتْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّهُمَّ أَكْثِرْ مَالَ فُلَانٍ لِلْمَانِعِ الْأَوَّلِ وَاجْعَلْ رِزْقَ فُلَانٍ يَوْمًا بِيَوْمٍ لِلَّذِي بَعَثَ بِالنَّاقَةِ

ترجمہ Book - حدیث 4134

کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل باب: زیادہ مال رکھنےوالوں کابیان حضرت نقادہ (بن عبداللہ )اسی ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا :رسول اللہ ﷺ نے مجھے ایک آدمی کی طرف بھیج کر اس سے ایک اونٹنی طلب فرمائی۔ اس شخص نے (اونٹنی دینے سے )انکار کردیا۔ پھر رسول اللہ ﷺ نے مجھے ایک اور آدمی کی طرف بھیجا ۔ اس نے ایک اونٹنی بھجوا دی ۔ جب رسول اللہ ﷺ نے اونٹنی کو دیکھا تو فرمایا :یااللہ ! اس میں برکت عطا فر اوراسے بھیجنے والے کو بھی ’’۔ حضرت نقادہ ؓ نے کہا:میں نے کہا جو اسے لے کر آیا (اس کے لئے بھی برکت کی دعافرمائیں ۔)نبی ﷺ نے فرمایا :‘‘اور جو اسے لے کر ایا (اللہ اسے بھی برکت دے’’۔)پھر آپ کے حکم سے اسے دوہا گیا ، اس نے بہت دودھ دیا۔ رسول اللہ ﷺ نے اس پہلے شخص کے بارے میں ، جس نے انکار کردیا تھا ، فرمایا :‘‘ یااللہ !فلاں کامال زیادہ فرما’’۔اور جس نے اونٹنی بھیجی تھی اس کے حق میں فرمایا :‘‘ یااللہ !اس کو روز کا رزق روز دے ’’۔