Book - حدیث 4129

كِتَابُ الزُّهْدِ بَابٌ فِي الْمُكْثِرِينَ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالَا حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ الْمُخْتَارِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ وَيْلٌ لِلْمُكْثِرِينَ إِلَّا مَنْ قَالَ بِالْمَالِ هَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا أَرْبَعٌ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ وَمِنْ قُدَّامِهِ وَمِنْ وَرَائِهِ

ترجمہ Book - حدیث 4129

کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل باب: زیادہ مال رکھنےوالوں کابیان حضرت ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : زیادہ مال رکھنے والوں کے لئے ہلاکت ہے مگر جس نے مال کو اس طرح ، اس طرح ، اس طرح اور اسطرح (خرچ )کیا’’۔ یہ فرماتے ہوئے رسول اللہ ﷺ نے دائیں ، بائیں ، آگے اور پیچھے چاروں (ہرطرف ایک بار)اشارہ فرمایا ۔
تشریح : 1۔مال حرص اور بخل کے ذریعے جمع ہوتا ہے اور یہ دونوں مذموم خصلتیں ہیں۔ 2۔جائز طریقے سے کمایا ہوامال بھی اللہ کی راہ میں اور نیکی کے کاموں میں خرچ کرنا ضروری ہےاپنی ذاتی آسائشات اور تعیشات پر مال صرف کرنا درست نہیں۔ 3۔سخاوت کرنے والا ہلاکت سے محفوظ ہوجاتا ہے کیونکہ اس کا مال اس کے لیے نیکیوں میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔جس قدر زیادہ خرچ کرے گااتنا ہی جنت میں بلند درجات کا مستحق ہوگا۔ 1۔مال حرص اور بخل کے ذریعے جمع ہوتا ہے اور یہ دونوں مذموم خصلتیں ہیں۔ 2۔جائز طریقے سے کمایا ہوامال بھی اللہ کی راہ میں اور نیکی کے کاموں میں خرچ کرنا ضروری ہےاپنی ذاتی آسائشات اور تعیشات پر مال صرف کرنا درست نہیں۔ 3۔سخاوت کرنے والا ہلاکت سے محفوظ ہوجاتا ہے کیونکہ اس کا مال اس کے لیے نیکیوں میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔جس قدر زیادہ خرچ کرے گااتنا ہی جنت میں بلند درجات کا مستحق ہوگا۔