Book - حدیث 4126

كِتَابُ الزُّهْدِ بَابُ مُجَالَسَةِ الْفُقَرَاءِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ سِنَانٍ عَنْ أَبِي الْمُبَارَكِ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ أَحِبُّوا الْمَسَاكِينَ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي دُعَائِهِ اللَّهُمَّ أَحْيِنِي مِسْكِينًا وَأَمِتْنِي مِسْكِينًا وَاحْشُرْنِي فِي زُمْرَةِ الْمَسَاكِينِ

ترجمہ Book - حدیث 4126

کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل باب: غریبوں کےساتھ بیٹھنا حضرت ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے ، انھوں نے فرمایا : مسکینوں سے محبت کیا کرو کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو ان الفاظ کے ساتھ دُعا کرتے سنا ہے: (اَللّٰھُمَّ اَحْیِنِی مِسْکِیْنًا، اَ مِتْنِی مِسْکِیْنًا و احْشُرْنِی فِی زُمْرَۃِ الْمَسَاکِیْن) ‘‘اے اللہ! مجھے مسکین بنا کر زندہ رکھ اور مسکین بنا کر فوت کر اور مجھے مسکینوں کی جماعت میں اٹھا’’۔
تشریح : 1۔ مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے اسے صحیح قراردیا ہے۔ شیخ البانیؒ نے ارواء الغلیل :3/358۔363 رقم :861) 2۔نادار اور مسکین سے ہمدردی محبت اور احترام کا سلوک کرنا چاہیے۔ 3۔نبی ﷺ کا فقر اختیاری تھایعنی غنیمت فے اور خمس وغیرہ کی کثیر آمدنی ہونے کے باوجود سادہ زندگی گزارتے تھے اور آمدنی مدد کے مستحق افراد پر نیکی کے کاموں میں خرچ کردیتے تھے۔ 4۔آدمی دولت مند ہونے کے باوجود فقر کا ثواب حاصل کر سکتا ہےجب دل میں مال کی محبت نہ رکھے بلکہ مال دوسروں پر خرچ کرےاور خود اپنی ضروریات کو محدود رکھتے ہوئے سادہ زندگی بسر کرے۔ 1۔ مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے اسے صحیح قراردیا ہے۔ شیخ البانیؒ نے ارواء الغلیل :3/358۔363 رقم :861) 2۔نادار اور مسکین سے ہمدردی محبت اور احترام کا سلوک کرنا چاہیے۔ 3۔نبی ﷺ کا فقر اختیاری تھایعنی غنیمت فے اور خمس وغیرہ کی کثیر آمدنی ہونے کے باوجود سادہ زندگی گزارتے تھے اور آمدنی مدد کے مستحق افراد پر نیکی کے کاموں میں خرچ کردیتے تھے۔ 4۔آدمی دولت مند ہونے کے باوجود فقر کا ثواب حاصل کر سکتا ہےجب دل میں مال کی محبت نہ رکھے بلکہ مال دوسروں پر خرچ کرےاور خود اپنی ضروریات کو محدود رکھتے ہوئے سادہ زندگی بسر کرے۔