كِتَابُ الزُّهْدِ بَابُ مَنْزِلَةِ الْفُقَرَاءِ حسن حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ الْمُخْتَارِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ فُقَرَاءَ الْمُهَاجِرِينَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ قَبْلَ أَغْنِيَائِهِمْ بِمِقْدَارِ خَمْسِ مِائَةِ سَنَةٍ
کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل
باب: نا داروں کے مقام ومرتبے کابیان
حضرت ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :‘‘ نادار مہاجرین غنی مہاجروں سے پانچ سو سال پہلے جنت میں داخل ہوں گے’’۔
تشریح :
جنت میں پہلے داخل ہونے کے لحاظ سے یہ شرف نادار مہاجرین کو حاصل ہے،تاہم بعض دوسرے اسباب کی بنا پر بعض دولت مند صحابہ کرام رضی اللہ عنہ بھی اس شرف میں شریک ہوسکتے ہیںاسی طرح اگر دولت مند صحابہ نے زیادہ عمل کیے ہیںمثلاً: پہلے حجرت کی اور زیادہ غزوات میں حصہ لیا تو ان کے درجات اس لحاظ سے بلند تر ہوسکتے ہیں۔