كِتَابُ الطَّهَارَةِ وَسُنَنِهَا بَابُ مَا جَاءَ فِي الْوُضُوءِ مَرَّةً مَرَّةً حسن حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ أَنْبَأَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ شُرَحْبِيلَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عُمَرَ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ تَوَضَّأَ وَاحِدَةً وَاحِدَةً
کتاب: طہارت کے مسائل اور اس کی سنتیں
باب: وضوکے اعضاء کو ایک بار دھونا
سیدنا عمر ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے غزوہٴ تبوک کے دوران میں رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ نے ایک ایک بار( اعضاء دھوکر) وضو کیا
تشریح :
مارے فاضل محقق نے اس روایت کو سنداً ضعیف قرار دیا ہے۔جبکہ شیخ البانی ؒ نے حسن اور الموسوعة الحديثية کے محققین نے صحیح لغیرہ قرار دیا ہے نیز انھوں نے کہا ہے کہ اس مسئلہ کی بابت صحیح بخاری میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبیﷺ نے ایک دفعہ وضو ایک ایک مرتبہ دھویا۔تفصیل کے لیے دیکھیے: ( الموسوعه الحديثيه مسند احمد : ١/٢٩٣ حديث :١٤٩ ١٥١)