Book - حدیث 4114

كِتَابُ الزُّهْدِ بَابُ مَثَلُ الدُّنْيَا صحيح، دون قوله: " وعد.... "، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَبِيبِ بْنِ عَرَبِيٍّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ لَيْثٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِبَعْضِ جَسَدِي فَقَالَ يَا عَبْدَ اللَّهِ كُنْ فِي الدُّنْيَا كَأَنَّكَ غَرِيبٌ أَوْ كَأَنَّكَ عَابِرُ سَبِيلٍ وَعُدَّ نَفْسَكَ مِنْ أَهْلِ الْقُبُورِ

ترجمہ Book - حدیث 4114

کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل باب: دنیا کی مثا ل حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے ، انھوں نے فرمایا :رسول اللہ ﷺ نے میرے جسم کاایک حصہ(کندھا )پکڑ کر فرمایا :‘‘عبداللہ ! دنیامیں ایسے رہ ، گویاتوپردیسی ہے،گویاتومسافر ہے ۔ اور اپنے آپ کو قبروں والوں (مردوں )میں شمار کر’’
تشریح : 1۔ مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قراردیاہےاور مزید لکھا ہے مذکورہ روایت کے اس جملے :(وعد نفسك من اهل القبور) کے سوا باوی روایت محفوظ ہے جبکہ شیخ البانی اس کی بابت لکھتے ہیں کہ یہ روایت مذکورہ جملے کے سوا صحیح ہےنیز مسند احمد کے محققین اس کی بابت لکھتے ہیں کہ مذکورہ روایت درج بالا جملے کے سوا صحیح لغیرہ ہے اور مذکورہ جملہ حسن لغیرہ ہے۔اور یہی بات اقرب الی الصلوۃ معلوم ہوتی ہے یعنی مذکورہ حدیث کے دونوں جملے قابل حجت ہیں۔واللہ اعلم ۔مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (الموسوعة الحديثية مسند الامام احمد :٨/٣٨٣/٣٨٥) وصحيح سنن ابن ماجه للالباني رقم :٣٣٣٨) کندھے سے پکڑنے کا مطلب متوجہ کرنا تھا تاکہ بات توجہ سے سنی جائے اور ذہن نشین ہوجائے۔ 3۔دنیا انسان کا وطن نہیں آخرت اس کا وطن ہےاس لیے دنیا میں صرف اتنا اہتمام کرنا چاہیے جتنا کوئی مسافر کسی جگہ ٹھہرتے وقت کرتا ہے۔ 4۔زندگی میں بہت زیادہ آسائشوں کا عادی نہیں ہونا چاہیے۔ 5۔پردیسی اور مسافر اپنی وقتی ضروریات کو اہمیت دیتا ہےاور سفر کی تیاری سے غافل نہیں ہوتااسی طرح مومن دنیا میں رہ کر آخرت کمانے کی کوشش کرتا ہےدنیا اس کا اصل مقصود نہیں ہوتی۔ 1۔ مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قراردیاہےاور مزید لکھا ہے مذکورہ روایت کے اس جملے :(وعد نفسك من اهل القبور) کے سوا باوی روایت محفوظ ہے جبکہ شیخ البانی اس کی بابت لکھتے ہیں کہ یہ روایت مذکورہ جملے کے سوا صحیح ہےنیز مسند احمد کے محققین اس کی بابت لکھتے ہیں کہ مذکورہ روایت درج بالا جملے کے سوا صحیح لغیرہ ہے اور مذکورہ جملہ حسن لغیرہ ہے۔اور یہی بات اقرب الی الصلوۃ معلوم ہوتی ہے یعنی مذکورہ حدیث کے دونوں جملے قابل حجت ہیں۔واللہ اعلم ۔مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (الموسوعة الحديثية مسند الامام احمد :٨/٣٨٣/٣٨٥) وصحيح سنن ابن ماجه للالباني رقم :٣٣٣٨) کندھے سے پکڑنے کا مطلب متوجہ کرنا تھا تاکہ بات توجہ سے سنی جائے اور ذہن نشین ہوجائے۔ 3۔دنیا انسان کا وطن نہیں آخرت اس کا وطن ہےاس لیے دنیا میں صرف اتنا اہتمام کرنا چاہیے جتنا کوئی مسافر کسی جگہ ٹھہرتے وقت کرتا ہے۔ 4۔زندگی میں بہت زیادہ آسائشوں کا عادی نہیں ہونا چاہیے۔ 5۔پردیسی اور مسافر اپنی وقتی ضروریات کو اہمیت دیتا ہےاور سفر کی تیاری سے غافل نہیں ہوتااسی طرح مومن دنیا میں رہ کر آخرت کمانے کی کوشش کرتا ہےدنیا اس کا اصل مقصود نہیں ہوتی۔