Book - حدیث 4113

كِتَابُ الزُّهْدِ بَابُ مَثَلُ الدُّنْيَا صحیح حَدَّثَنَا أَبُو مَرْوَانَ مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْعُثْمَانِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الدُّنْيَا سِجْنُ الْمُؤْمِنِ وَجَنَّةُ الْكَافِرِ

ترجمہ Book - حدیث 4113

کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل باب: دنیا کی مثا ل حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :‘‘ دنیامومن کاقید خانہ اور کافر کی جنت ہے’’۔
تشریح : 1۔ جس طرح قیدی جیل میں بہت سے قوانین کا پابند ہوتا ہے۔بلا اجازت وہ کچھ نہیں کرسکتا۔اسی طرح مومن دنیا میں من مانی نہیں کرتا بلکہ ہر قدم پر اللہ کے احکام پر عمل کرتا ہےاس کے بدلے میں اسے جنت ملے گی۔ 2۔کافر دنیا میں آزادی کی یعنی بے قید زندگی گزارتا ہے۔اس کے نتیجے میں اسے جہنم کا عذاب ملنے والا ہے۔جہنم کے عذابوں کے مقابلے میں دنیا کی سخت سے سخت زندگی بھی جنت کے برابر ہے 1۔ جس طرح قیدی جیل میں بہت سے قوانین کا پابند ہوتا ہے۔بلا اجازت وہ کچھ نہیں کرسکتا۔اسی طرح مومن دنیا میں من مانی نہیں کرتا بلکہ ہر قدم پر اللہ کے احکام پر عمل کرتا ہےاس کے بدلے میں اسے جنت ملے گی۔ 2۔کافر دنیا میں آزادی کی یعنی بے قید زندگی گزارتا ہے۔اس کے نتیجے میں اسے جہنم کا عذاب ملنے والا ہے۔جہنم کے عذابوں کے مقابلے میں دنیا کی سخت سے سخت زندگی بھی جنت کے برابر ہے