Book - حدیث 4110

كِتَابُ الزُّهْدِ بَابُ مَثَلُ الدُّنْيَا صحیح حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ وَمُحَمَّدٌ الصَّبَّاحُ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو يَحْيَى زَكَرِيَّا بْنُ مَنْظُورٍ حَدَّثَنَا أَبُو حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِذِي الْحُلَيْفَةِ فَإِذَا هُوَ بِشَاةٍ مَيِّتَةٍ شَائِلَةٍ بِرِجْلِهَا فَقَالَ أَتُرَوْنَ هَذِهِ هَيِّنَةً عَلَى صَاحِبِهَا فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَلدُّنْيَا أَهْوَنُ عَلَى اللَّهِ مِنْ هَذِهِ عَلَى صَاحِبِهَا وَلَوْ كَانَتْ الدُّنْيَا تَزِنُ عِنْدَ اللَّهِ جَنَاحَ بَعُوضَةٍ مَا سَقَى كَافِرًا مِنْهَا قَطْرَةً أَبَدًا

ترجمہ Book - حدیث 4110

کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل باب: دنیا کی مثا ل حضرت سہل بن سعد ؓ روایت ہے ، انھوں نے فرمایا :ہم لوگ رسول اللہ ﷺ کے ہمرا ذوالحلیفہ کے مقام پر تھے۔ اچانک آپ کو (راستے میں )ایک مری ہوئی بکری نظر آئی ،(وہ مر کر پھول گئی تھی اور)اس کی ٹانگ اوپر اٹھی ہوئی تھی توآپ ﷺ نے فرمایا :‘‘ تمہارا کیاخیال ہے ،کیایہ بکری مالک کی نظر میں حقیر ہے؟قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے !جتنی یہ بکری مالک کی نظر میں حقیر ہے، دنیااللہ کی نظر میں اس سے زیادہ حقیر ہے۔ اگر دنیا اللہ کے ہاں ایک مچھر کے پر کے برابر بھی وزن رکھتی تووہ کسی کافر کو کبھی ایک قطرہ بھی پینے کو نہ دیتا’’۔