Book - حدیث 4108

كِتَابُ الزُّهْدِ بَابُ مَثَلُ الدُّنْيَا صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي وَمُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ قَالَا حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ قَالَ سَمِعْتُ الْمُسْتَوْرِدَ أَخَا بَنِي فِهْرٍ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَا مَثَلُ الدُّنْيَا فِي الْآخِرَةِ إِلَّا مَثَلُ مَا يَجْعَلُ أَحَدُكُمْ إِصْبَعَهُ فِي الْيَمِّ فَلْيَنْظُرْ بِمَ يَرْجِعُ

ترجمہ Book - حدیث 4108

کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل باب: دنیا کی مثا ل حضرت مستورد بن شداد بن عمرو قرشی فہری ؓ سے روایت ہے ، انھوں نے کہا:میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا، آپ فرمارہے تھے :‘‘ آخرت کے مقابلے میں دنیاکی مثال ایسے ہے جیسے کوئی شخص سمندر میں انگلی ڈالے ،پھر دیکھے کہ اس نے کتنا پانی لے لیاہے’’۔
تشریح : 1۔ دنیا کی زندگی انتہائی قلیل ہےجب کہ آخرت کی زندگی ابدی ہے جس کی انتہا نہیں۔ 2۔ جنت کی نعمتیں دنیا کی نعمتوں کے مقابلے میں اس قدر قیمتی ہیں کہ جنت میں چند انچ خالی زمین کی قیمت دنیا کی تمام دولت اور خزانوں سے زیادہ ہےپھر اس کے محلات اور باغات اور ان میں موجود نعمتیںپاک باز بیویاںخدام وغیرہ ان کی قدر قیمت کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔خصوصاً دیدار الہی تو ایسی ہے کہ اس کے مقابلے میں جنت کی بڑی نعمت ہیچ ہے۔ 3۔مثال دیکر بیان کرنے سے مسئلہ زیادہ واضح اور قابل فہم ہوجاتا ہے۔ 1۔ دنیا کی زندگی انتہائی قلیل ہےجب کہ آخرت کی زندگی ابدی ہے جس کی انتہا نہیں۔ 2۔ جنت کی نعمتیں دنیا کی نعمتوں کے مقابلے میں اس قدر قیمتی ہیں کہ جنت میں چند انچ خالی زمین کی قیمت دنیا کی تمام دولت اور خزانوں سے زیادہ ہےپھر اس کے محلات اور باغات اور ان میں موجود نعمتیںپاک باز بیویاںخدام وغیرہ ان کی قدر قیمت کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔خصوصاً دیدار الہی تو ایسی ہے کہ اس کے مقابلے میں جنت کی بڑی نعمت ہیچ ہے۔ 3۔مثال دیکر بیان کرنے سے مسئلہ زیادہ واضح اور قابل فہم ہوجاتا ہے۔