كِتَابُ الزُّهْدِ بَابُ الزُّهْدِ فِي الدُّنْيَا ضعیف جداً حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ وَاقِدٍ الْقُرَشِيُّ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مَيْسَرَةَ بْنِ حَلْبَسٍ عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ عَنْ أَبِي ذَرٍّ الْغِفَارِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ الزَّهَادَةُ فِي الدُّنْيَا بِتَحْرِيمِ الْحَلَالِ وَلَا فِي إِضَاعَةِ الْمَالِ وَلَكِنْ الزَّهَادَةُ فِي الدُّنْيَا أَنْ لَا تَكُونَ بِمَا فِي يَدَيْكَ أَوْثَقَ مِنْكَ بِمَا فِي يَدِ اللَّهِ وَأَنْ تَكُونَ فِي ثَوَابِ الْمُصِيبَةِ إِذَا أُصِبْتَ بِهَا أَرْغَبَ مِنْكَ فِيهَا لَوْ أَنَّهَا أُبْقِيَتْ لَكَ قَالَ هِشَامٌ كَانَ أَبُو إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيُّ يَقُولُ مِثْلُ هَذَا الْحَدِيثِ فِي الْأَحَادِيثِ كَمِثْلِ الْإِبْرِيزِ فِي الذَّهَبِ
کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل باب: دنیا سے بےرغبتی حضرت ابو ذر غفاری ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :‘‘دنیاسے بے رغبتی حلال کو حرام کرنے یامال ضائع کرنے سے نہیں ہوتی ۔ دنیا سے بے رغبتی کامطلب یہ ہے کہ تجھے اپنے پاس موجود چیز پر اللہ کے پاس موجود چیزوں سے زیادہ اعتماد نہ ہو۔ اور تجھ پر جو مصیبت آئے تواس کے ثواب کی زیادہ رغبت رکھتاہو، کہ وہ (دنیا میں آنے کی بجائےآخرت میں پیش آنے کے لئے)تیرے لئے باقی رہے’’۔ ابو ادریس خولانی ؓ نے فرمایا :یہ حدیث دوسری احادث کے مقابلے میں ایسی ے جیسے عام سونے کے مقابلے میں خالص (بائیس قیراط کے معیار کا)سونا۔