كِتَابُ الْفِتَنِ بَابُ التُّرْكِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تُقَاتِلُوا قَوْمًا صِغَارَ الْأَعْيُنِ ذُلْفَ الْأُنُوفِ كَأَنَّ وُجُوهَهُمْ الْمَجَانُّ الْمُطْرَقَةُ وَلَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تُقَاتِلُوا قَوْمًا نِعَالُهُمْ الشَّعَرُ
کتاب: فتنہ و آزمائش سے متعلق احکام و مسائل باب: ترکوں کابیان حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :‘‘قیامت قائم نہیں ہوگی حتی کہ تم ایسے لوگوں سے جنگ کروگے جن کی آنکھیں چھوٹی اور ناکیں چپٹی ہیں ۔ ان کے چہرے ایسے ہیں جیسے تہہ دار ڈھالیں ۔ اور قیامت قائم نہیں ہوگی حتی کہ تم ان لوگوں سے جنگ کروگے جن کے جوتے بالوں کے ہیں ’’۔