كِتَابُ الْفِتَنِ بَابُ الْمَلَاحِمِ صحیح حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْعَلَاءِ حَدَّثَنِي بُسْرُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ حَدَّثَنِي أَبُو إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيُّ حَدَّثَنِي عَوْفُ بْنُ مَالِكٍ الْأَشْجَعِيُّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَكُونُ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَ بَنِي الْأَصْفَرِ هُدْنَةٌ فَيَغْدِرُونَ بِكُمْ فَيَسِيرُونَ إِلَيْكُمْ فِي ثَمَانِينَ غَايَةً تَحْتَ كُلِّ غَايَةٍ اثْنَا عَشَرَ أَلْفًا
کتاب: فتنہ و آزمائش سے متعلق احکام و مسائل
باب: بڑی بڑی جنگوں کابیان
حضرت عوف بن مالک اشجعی ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :‘‘ تمہارے درمیان اور بنواصفر (رومیوں )کے درمیان جنگ بندی ہوگی وہ تمہیں دھوکا دیں گے اور اسّی جھنڈوں تلے تمہاری طرف پیش قدمی کریں گے۔ ہر جھنڈے کے نیچے بارہ ہزار افراد ہوں گے ’’۔
تشریح :
فوائدومسائل کے لیے دیکھیے حدیث:4042۔
فوائدومسائل کے لیے دیکھیے حدیث:4042۔