Book - حدیث 4090

كِتَابُ الْفِتَنِ بَابُ الْمَلَاحِمِ حسن حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي الْعَاتِكَةِ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ حَبِيبٍ الْمُحَارِبِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا وَقَعَتْ الْمَلَاحِمُ بَعَثَ اللَّهُ بَعْثًا مِنْ الْمَوَالِي هُمْ أَكْرَمُ الْعَرَبِ فَرَسًا وَأَجْوَدُهُ سِلَاحًا يُؤَيِّدُ اللَّهُ بِهِمْ الدِّينَ

ترجمہ Book - حدیث 4090

کتاب: فتنہ و آزمائش سے متعلق احکام و مسائل باب: بڑی بڑی جنگوں کابیان حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ‘‘ جب جنگیں ہوں گی تو اللہ تعالی موالی(نومسلموں )کاایک لشکر کھڑا کرے گا۔ ان کے گھوڑے عرب کے بہترین گھوڑے ہوں گے اور ان کہ اسلحہ سب سے عمدہ ہوگا۔ اللہ تعالی ان کے ذریعے سے دین کی مدد کرے گا’‘۔
تشریح : 1۔ جولوگ نسل در نسل مسلمان ہوتے ہیںان کی آئندہ نسلوں میں اسلام سے محبت اور اس پر عمل کی کوشش کم ہوجاتی ہےاس کے برعکس جو غیر مسلم اسلام قبول کرتے ہیںوہ اسلام کو اچھا سمجھ کراس پر دل سے یقین رکھتے ہیں اس لیے وہ اسلام کے لیے قربانی کا جذبہ بھی زیادہ رکھتے ہیں۔ 2۔جس طرح مسلمانوں کو اسلام پر عمل کرنے کی تبلیغ کی جاتی ہےغیر مسلموں کو بھی اسلام میں داخل ہونے کی تبلیغ کرنا ضروری ہے اور زیادہ مفید ہے۔ 1۔ جولوگ نسل در نسل مسلمان ہوتے ہیںان کی آئندہ نسلوں میں اسلام سے محبت اور اس پر عمل کی کوشش کم ہوجاتی ہےاس کے برعکس جو غیر مسلم اسلام قبول کرتے ہیںوہ اسلام کو اچھا سمجھ کراس پر دل سے یقین رکھتے ہیں اس لیے وہ اسلام کے لیے قربانی کا جذبہ بھی زیادہ رکھتے ہیں۔ 2۔جس طرح مسلمانوں کو اسلام پر عمل کرنے کی تبلیغ کی جاتی ہےغیر مسلموں کو بھی اسلام میں داخل ہونے کی تبلیغ کرنا ضروری ہے اور زیادہ مفید ہے۔