Book - حدیث 4086

كِتَابُ الْفِتَنِ بَابُ خُرُوجِ الْمَهْدِيِّ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ حَدَّثَنَا أَبُو الْمَلِيحِ الرَّقِّيُّ عَنْ زِيَادِ بْنِ بَيَانٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ نُفَيْلٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ كُنَّا عِنْدَ أُمِّ سَلَمَةَ فَتَذَاكَرْنَا الْمَهْدِيَّ فَقَالَتْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ الْمَهْدِيُّ مِنْ وَلَدِ فَاطِمَةَ

ترجمہ Book - حدیث 4086

کتاب: فتنہ و آزمائش سے متعلق احکام و مسائل باب: امام مہدی کےظہور کابیان حضرت سعید بن مسیّب ؓ سے روایت ہے ، انھوں نے کہا: ہم ام المومنین حضرت ام سلمہ ؓ کی خدمت میں حاضر تھے کہ ہم نے مہدی کے بارے میں بات چیت شروع کردی ۔ ام المومنین ؓا نے فرمایا :میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا، آپ فرمارہے تھے :‘‘ مہدی، فاطمہ ؓا کی اولاد میں سے ہوگا’’۔
تشریح : مہدی کے بارے میں شیعی روایات میں جو رطب ویابس درج کیا گیا ہےوہ درست نہیں مثلاً:اس کا سامرا کے غار میں پوشیدہ ہونااس کے پاس ذوالفقار حیدری کا ہونااصل قرآن پاک اس کے پاس ہونا وغیرہ۔ مہدی کے بارے میں شیعی روایات میں جو رطب ویابس درج کیا گیا ہےوہ درست نہیں مثلاً:اس کا سامرا کے غار میں پوشیدہ ہونااس کے پاس ذوالفقار حیدری کا ہونااصل قرآن پاک اس کے پاس ہونا وغیرہ۔