Book - حدیث 4085

كِتَابُ الْفِتَنِ بَابُ خُرُوجِ الْمَهْدِيِّ حسن حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِيُّ حَدَّثَنَا يَاسِينُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَهْدِيُّ مِنَّا أَهْلَ الْبَيْتِ يُصْلِحُهُ اللَّهُ فِي لَيْلَةٍ

ترجمہ Book - حدیث 4085

کتاب: فتنہ و آزمائش سے متعلق احکام و مسائل باب: امام مہدی کےظہور کابیان حضرت علی ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :‘‘ مہدی ہم میں سے ، یعنی اہل بیت میں سے ہے ۔ اللہ اسے ایک رات میں درست فرمائے گا’’۔
تشریح : ایک رات میں درست فرمانے کا مطلب یہ ہےکہ اسے اچانک توبہ کی توفیق ملے گی اور وہ نیک ہوجائے گایا یہ مطلب ہوگاکہ اس میں اچانک قائدانہ صلاحیتیں بیدار ہوجائیں گی اور وہ حکمرانی کے لائق ہوجائے گا۔ ایک رات میں درست فرمانے کا مطلب یہ ہےکہ اسے اچانک توبہ کی توفیق ملے گی اور وہ نیک ہوجائے گایا یہ مطلب ہوگاکہ اس میں اچانک قائدانہ صلاحیتیں بیدار ہوجائیں گی اور وہ حکمرانی کے لائق ہوجائے گا۔