Book - حدیث 4084

كِتَابُ الْفِتَنِ بَابُ خُرُوجِ الْمَهْدِيِّ ضعیف حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى وَأَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ الرَّحَبِيِّ عَنْ ثَوْبَانَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْتَتِلُ عِنْدَ كَنْزِكُمْ ثَلَاثَةٌ كُلُّهُمْ ابْنُ خَلِيفَةٍ ثُمَّ لَا يَصِيرُ إِلَى وَاحِدٍ مِنْهُمْ ثُمَّ تَطْلُعُ الرَّايَاتُ السُّودُ مِنْ قِبَلِ الْمَشْرِقِ فَيَقْتُلُونَكُمْ قَتْلًا لَمْ يُقْتَلْهُ قَوْمٌ ثُمَّ ذَكَرَ شَيْئًا لَا أَحْفَظُهُ فَقَالَ فَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَبَايِعُوهُ وَلَوْ حَبْوًا عَلَى الثَّلْجِ فَإِنَّهُ خَلِيفَةُ اللَّهِ الْمَهْدِيُّ

ترجمہ Book - حدیث 4084

کتاب: فتنہ و آزمائش سے متعلق احکام و مسائل باب: امام مہدی کےظہور کابیان حضرت ثوبان ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :‘‘ تمہارے خزانے کے پاس تین آدمی آپس میں جنگ کریں گے ۔ ان میں سے ہر اک کسی نہ کسی خلیفے کابیٹا ہوگا۔ وہ خزانہ ان میں سے کسی کو نہیں ملے گا۔ پھر مشرق کی طرف سے سیاہ جھنڈے ظاہر ہوں گے اور وہ تم لوگوں کو اس طرح قتل کریں گے کہ پہلے کسی نے نہ کیاہوگا’’۔ پھر آپ نے فرمایا جومجھے یاد نہیں ۔ پھر فرمایا :‘‘جب تم اسے دیکھو تو اس کی بیعت کرواگرچہ برف پر گھسٹ کرآنا پڑے کیونکہ وہ اللہ کاخلیفہ مہدی ہوگا ’’۔