Book - حدیث 4070

كِتَابُ الْفِتَنِ بَابُ طُلُوعِ الشَّمْسِ مِنْ مَغْرِبِهَا حسن حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ زِرٍّ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَسَّالٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ مِنْ قِبَلِ مَغْرِبِ الشَّمْسِ بَابًا مَفْتُوحًا عَرْضُهُ سَبْعُونَ سَنَةً فَلَا يَزَالُ ذَلِكَ الْبَابُ مَفْتُوحًا لِلتَّوْبَةِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ مِنْ نَحْوِهِ فَإِذَا طَلَعَتْ مِنْ نَحْوِهِ لَمْ يَنْفَعْ نَفْسًا إِيمَانُهَا لَمْ تَكُنْ آمَنَتْ مِنْ قَبْلُ أَوْ كَسَبَتْ فِي إِيمَانِهَا خَيْرًا

ترجمہ Book - حدیث 4070

کتاب: فتنہ و آزمائش سے متعلق احکام و مسائل باب: سورج کامغرب سےطلوع ہونا حضرت صفوان بن عسال ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ‘‘سورج غروب ہونے کی سمت میں ایک کھلا ہوا دروازہ ہے جس کی چوڑائی سترسال (میں طے ہونے والا فاصلہ) ہے۔ وہ دروازہ توبہ کے لئے کھلا رہے گا حتی کہ سورج اس کی طرف سے طلوع ہو۔ جب وہ اِدھر سے طلوع ہو گیا تو کسی ایسے شخص کو ایمان سے فائدہ نہیں ہو گا جو اس سے پہلے ایمان نہیں لاچکا ہو گا یا جس نے ایمان لا کر نیکی نہیں کی ہو گی’’۔
تشریح : 1۔توبہ قبول کرنا اللہ کی صفت ہے۔۔دروازے کا کھلا ہونا اس کا ظاہری مظہر ہے۔ 2۔توبہ کا دروازہ ان غیبی اشیاء میں سے ہے جنھیں دیکھے بغیر ان پر ایمان لانا ضروری ہے' جیسے ہم جنت جہنم پر دیکھے بغیر ایمان رکھتے ہیں۔ 3۔زمین و آسمان کا نظام اللہ کے ہاتھ میں ہے'وہ جب چاہے ان قوانین فطرت کو ختم یا تبدیل کرسکتا ہے۔ 1۔توبہ قبول کرنا اللہ کی صفت ہے۔۔دروازے کا کھلا ہونا اس کا ظاہری مظہر ہے۔ 2۔توبہ کا دروازہ ان غیبی اشیاء میں سے ہے جنھیں دیکھے بغیر ان پر ایمان لانا ضروری ہے' جیسے ہم جنت جہنم پر دیکھے بغیر ایمان رکھتے ہیں۔ 3۔زمین و آسمان کا نظام اللہ کے ہاتھ میں ہے'وہ جب چاہے ان قوانین فطرت کو ختم یا تبدیل کرسکتا ہے۔