كِتَابُ الْفِتَنِ بَابُ جَيْشِ الْبَيْدَاءِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ وَنَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ وَهَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَمَّالُ قَالُوا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُوقَةَ سَمِعَ نَافِعَ بْنَ جُبَيْرٍ يُخْبِرُ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ ذَكَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْجَيْشَ الَّذِي يُخْسَفُ بِهِمْ فَقَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَعَلَّ فِيهِمْ الْمُكْرَهَ قَالَ إِنَّهُمْ يُبْعَثُونَ عَلَى نِيَّاتِهِمْ
کتاب: فتنہ و آزمائش سے متعلق احکام و مسائل
باب: مقام بیداء کالشکر
حضرت اُم سلمہ ؓا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے اس لشکر کا ذکر فرمایا جسے دھنسا دیا جائے گا۔ اُم سلمہ ؓا نے عرض کیا: اللہ کے رسول! شاید ان میں کوئی ایسا شخص بھی ہو جسے جبر سے لایا گیا ہو۔ نبی ﷺ نے فرمایا: ‘‘انہیں ان کی نیتوں کے مطابق اُٹھایا جائے گا’’۔
تشریح :
1۔بڑے جرم کے ارتکاب پر اللہ کا عذاب بعض اوقات مجرموں کو دنیا یہ میں پکڑ لیتا ہے۔
2۔مجرموں کے ساتھ چلنے والے بھی عذاب کی لپیٹ میں آجاتے ہیں۔
3۔قیامت کو سزا صرف مجرموں کو ملے گی'خواہ وہ جرم کا ارتکاب کرنےوالے افراد ہوں یا ان سے کسی نہ کسی انداز سے تعاون کرنے والے یا ان کے جرم کو معمولی سمجھ کر روکنے کی کوشش نہ کرنے والے یاان کے جرم سے نفرت نہ رکھنے والے ہوں۔