Book - حدیث 4064

كِتَابُ الْفِتَنِ بَابُ جَيْشِ الْبَيْدَاءِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْمُرْهِبِيِّ عَنْ مُسْلِمِ بْنِ صَفْوَانَ عَنْ صَفِيَّةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَنْتَهِي النَّاسُ عَنْ غَزْوِ هَذَا الْبَيْتِ حَتَّى يَغْزُوَ جَيْشٌ حَتَّى إِذَا كَانُوا بِالْبَيْدَاءِ أَوْ بَيْدَاءَ مِنْ الْأَرْضِ خُسِفَ بِأَوَّلِهِمْ وَآخِرِهِمْ وَلَمْ يَنْجُ أَوْسَطُهُمْ قُلْتُ فَإِنْ كَانَ فِيهِمْ مَنْ يُكْرَهُ قَالَ يَبْعَثُهُمْ اللَّهُ عَلَى مَا فِي أَنْفُسِهِمْ

ترجمہ Book - حدیث 4064

کتاب: فتنہ و آزمائش سے متعلق احکام و مسائل باب: مقام بیداء کالشکر حضرت صفیہ رضی ا للہ عنہا سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ‘‘لوگ اس کعبہ پر حملے کرنے سے باز نہیں آئیں گے حتی کہ ایک لشکر حملہ آور ہو گا۔ جب وہ مقام بیداء پر یا بنجر میدان میں پہنچیں گے تو ان کے آگے اور پیچھے والوں کو زمین نگل لے گی اور درمیان والے بھی نجات نہیں پائیں گے’’۔ میں نے عرض کیا: اگر ان میں کوئی ایسا شخص ہوا جسے زبردستی لایا گیا ہو تو؟ آپ نے فرمایا: ‘‘اللہ تعالیٰ انہیں ان نیتوں کے مطابق اُٹھائے گا جو ان کے دلوں میں تھیں’’۔