Book - حدیث 4059

كِتَابُ الْفِتَنِ بَابُ الْخُسُوفِ صحیح حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ حَدَّثَنَا بَشِيرُ بْنُ سَلْمَانُ عَنْ سَيَّارٍ عَنْ طَارِقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ بَيْنَ يَدَيْ السَّاعَةِ مَسْخٌ وَخَسْفٌ وَقَذْفٌ

ترجمہ Book - حدیث 4059

کتاب: فتنہ و آزمائش سے متعلق احکام و مسائل باب: زمین میں دھنس جانےکےواقعات کا بیان حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے، نبی ﷺ نے فرمایا: ‘‘قیامت سے پہلے (انسانوں کی) صورتیں بدلیں گی، وہ زمین میں دھنسیں گے اور ان پر پتھر برسیں گے’’
تشریح : 1۔ سابقہ امتوں میں صورتیں مسخ ہونے کے واقعات ہوئے ہیں'جیسے ہفتے کے دن مچھلی کا شکار کرنے والوں بندر بنایا گیا: دیکھیے (سورہ اعراف 'آیت:163 تا 166) قیامت کے قریب اس امت میں بھی ایسے واقعات پیش آئیں گے۔ 2۔حضرت لوط علیہ السلام کی بدکاری قوم پر پتھر برسائے گے: دیکھیے( سورہ ہود'آیت:82) اورقانون کو زمین میں دھنسادیا گیا: دیکھیے:( سورہ قصص :18)قیامت کے قریب بھی مجرموں کو اس طرح کی سزائیں ملیں گی ۔ 1۔ سابقہ امتوں میں صورتیں مسخ ہونے کے واقعات ہوئے ہیں'جیسے ہفتے کے دن مچھلی کا شکار کرنے والوں بندر بنایا گیا: دیکھیے (سورہ اعراف 'آیت:163 تا 166) قیامت کے قریب اس امت میں بھی ایسے واقعات پیش آئیں گے۔ 2۔حضرت لوط علیہ السلام کی بدکاری قوم پر پتھر برسائے گے: دیکھیے( سورہ ہود'آیت:82) اورقانون کو زمین میں دھنسادیا گیا: دیکھیے:( سورہ قصص :18)قیامت کے قریب بھی مجرموں کو اس طرح کی سزائیں ملیں گی ۔