Book - حدیث 403

كِتَابُ الطَّهَارَةِ وَسُنَنِهَا بَابُ الْمَضْمَضَةِ وَالِاسْتِنْشَاقِ مِنْ كَفٍّ وَاحِدٍ صحیح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْجَرَّاحِ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ خَلَّادٍ الْبَاهِلِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ مِنْ غُرْفَةٍ وَاحِدَةٍ

ترجمہ Book - حدیث 403

کتاب: طہارت کے مسائل اور اس کی سنتیں باب: ایک ہی چلو سے کلی کرنا اورناک میں پانی ڈالنا سیدنا عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک ہی چلو سے کلی بھی کی اور ناک میں پانی بھی ڈالا
تشریح : 1)حدیث کا مطلب یہ ہے کہ ہاتھ میں پانی لیکر کچھ پانی سے کلی کرلی جائےاور باقی پانی ناک میں ڈال کر ناک صاف کی جائے۔ناک کے لیے اکگ سے پانی نہ لیا جائے۔امام ترمذی ؒ نے فرمایا ہے کہ بعض علماء نے اس طریوے کو بہتر قرار دیا ہے بعض نے دوسرے کو۔امام شافعی ؒنے فرمایا اگر دونوں کا م ایک ہی چلو سے کرلے تو جائز ہے۔لیکن ہمیں الگ الگ پانی لینا زیادہ پسند ہے۔(جامع الترمذي الطهارة باب المضمضة والاستنشاق من كف واحد حديث:٢٨) حديث کی رو سے زیادہ بہتر یہی ہے کہ ایک ہی چلو سے کلی کی جائےاور ناک میں پانی ڈالا جائےکیونکہ ایک چلو سے کلی اور ناک صاف کرنے والی روایات سند کے لحاظ سے زیادہ قوی اور مستند ہیں۔ 1)حدیث کا مطلب یہ ہے کہ ہاتھ میں پانی لیکر کچھ پانی سے کلی کرلی جائےاور باقی پانی ناک میں ڈال کر ناک صاف کی جائے۔ناک کے لیے اکگ سے پانی نہ لیا جائے۔امام ترمذی ؒ نے فرمایا ہے کہ بعض علماء نے اس طریوے کو بہتر قرار دیا ہے بعض نے دوسرے کو۔امام شافعی ؒنے فرمایا اگر دونوں کا م ایک ہی چلو سے کرلے تو جائز ہے۔لیکن ہمیں الگ الگ پانی لینا زیادہ پسند ہے۔(جامع الترمذي الطهارة باب المضمضة والاستنشاق من كف واحد حديث:٢٨) حديث کی رو سے زیادہ بہتر یہی ہے کہ ایک ہی چلو سے کلی کی جائےاور ناک میں پانی ڈالا جائےکیونکہ ایک چلو سے کلی اور ناک صاف کرنے والی روایات سند کے لحاظ سے زیادہ قوی اور مستند ہیں۔