Book - حدیث 4011

كِتَابُ الْفِتَنِ بَابُ الْأَمْرِ بِالْمَعْرُوفِ وَالنَّهْيِ عَنِ الْمُنْكَرِ صحیح حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ دِينَارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُصْعَبٍ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَادَةَ الْوَاسِطِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، قَالَا: حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ قَالَ: أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ، عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَفْضَلُ الْجِهَادِ كَلِمَةُ عَدْلٍ عِنْدَ سُلْطَانٍ جَائِرٍ»

ترجمہ Book - حدیث 4011

کتاب: فتنہ و آزمائش سے متعلق احکام و مسائل باب: نیکی کا حکم دینا اور برائی سےروکنا حضرت ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے، رسول اللہﷺ نے فرمایا: سب سے افضل جہاد ظالم سلطان کے سامنے انصاف (اور حق) کی بات کہنا ہے۔
تشریح : 1۔مسلمان بادشاہ ظالم بھی ہوتو اس کے خؒاف بغاوت نہیں کی جاتی لیکن اسے ظلم سے روکنا ضروری ہے۔ 2۔چونکہ ظالم بادشاہ کا مقابلہ اس طرح نہیں کیا جاتا جس طرح کافروں سے جنگ کی جاتی ہے۔ اس لیے خالی ہاتھ محض دلائل کے ہتھیاروں سے مسلح ہوکر اسے تبلیغ کرنا زیادہ جرات و بہادری کا کام ہے کیونکہ عام طور پر ایسے افراد سے یہی خطرہ ہوتا ہے کہ وہ قتل کردیگا یا قید کر کے طرح طرح کی تکلیفیں دے گا۔ 1۔مسلمان بادشاہ ظالم بھی ہوتو اس کے خؒاف بغاوت نہیں کی جاتی لیکن اسے ظلم سے روکنا ضروری ہے۔ 2۔چونکہ ظالم بادشاہ کا مقابلہ اس طرح نہیں کیا جاتا جس طرح کافروں سے جنگ کی جاتی ہے۔ اس لیے خالی ہاتھ محض دلائل کے ہتھیاروں سے مسلح ہوکر اسے تبلیغ کرنا زیادہ جرات و بہادری کا کام ہے کیونکہ عام طور پر ایسے افراد سے یہی خطرہ ہوتا ہے کہ وہ قتل کردیگا یا قید کر کے طرح طرح کی تکلیفیں دے گا۔