Book - حدیث 3938

كِتَابُ الْفِتَنِ بَابُ النَّهْيِ عَنِ النُّهْبَةِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ ثَعْلَبَةَ بْنِ الْحَكَمِ، قَالَ: أَصَبْنَا غَنَمًا لِلْعَدُوِّ فَانْتَهَبْنَاهَا، فَنَصَبْنَا قُدُورَنَا، فَمَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْقُدُورِ، فَأَمَرَ بِهَا فَأُكْفِئَتْ، ثُمَّ قَالَ: «إِنَّ النُّهْبَةَ لَا تَحِلُّ»

ترجمہ Book - حدیث 3938

کتاب: فتنہ و آزمائش سے متعلق احکام و مسائل باب: زبردستی مال چھیننے (لوٹنے) کی ممانعت کا بیان حضرت ثعلبہ بن حَکم ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: دشمن کی کچھ بکریاں ہمارے ساتھ لگیں، وہ ہم نے لوٹ لیں اور ہانڈیاں چڑھا دیں۔ نبی ﷺ ہانڈیوں کے پاس سے گزرے تو انہیں اُلٹ دینے کا حکم دیا، چنانچہ وہ الٹا دی گئیں۔ پھر آپ نے فرمایا: لُوٹ حلال نہیں۔ 1۔غنیمت کا مال تقسیم ہونے سے پہلے استعمال کرنا جائز نہیں۔ 2۔کسی جرم کی مالی سزا دینا جائز ہے۔